ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پنجاب کی پہلی کمرشل کورٹ کا افتتاح کردیا گیا

لاہور: چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد نے پنجاب کی پہلی کمرشل کورٹ کا افتتاح کردیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ محمد قاسم خان بھی چیف جسٹس پاکستان کے ہمراہ تھے۔ لاہور ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس محمد امیر بھٹی، جسٹس شاہد کریم اور جسٹس جواد حسن بھی اس موقع پر موجود تھے۔ کمرشل کورٹ مصالحتی مرکز (اے ڈی آر سنٹر) میں قائم کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کمرشل معاملات کے جلد فیصلے ملکی ترقی کےلئے بہت ضروری ہیں، پنجاب میں پہلی کمرشل کورٹ کا قیام ایک اہم سنگ میل ہے، چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ اس پر مبارکباد کے مستحق ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں