پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن میں ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 110 رنز سے شکست دے کر ایونٹ میں ان کے سفر کا خاتمہ کردیا۔
ابوظبی میں کھیلے گئے لیگ کے 25ویں میچ میں گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
سلطانز نے اننگز کا آغاز کیا تو اوپنرز نے انہیں 72 رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا، گزشتہ میچوں کے برعکس محمد رضوان کچھ بجھے بجھے نطر آئے اور 23 گیندوں پر 21 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہو گئے۔
صہیب مقصود اس مرتبہ بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے اور افغان اسپنر ظاہر خان کی وکٹ بن گئے۔

