ویب ڈیسک —
پاکستان سپر لیگ کے پہلے ایلیمینیٹر میں ملتان سلطان نے فیورٹ اسلام آباد یونائٹیڈ کو دلچسپ مقابلے کے بعد 31 رنز سے ہرا کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ سلطانز کی فتح میں اہم کردار تجربہ کار سہیل تنویر، عمران طاہر اور مزاربانی کی باولنگ نے ادا کیا اور اب تک کی فیورٹ اسلام آباد یونائیٹڈ ایک سو اسی رنز تعاقب میں ایک سو انچاس رنز پر ڈھیرہو گئی۔
اسلام آباد یونائیٹد کی بیٹنگ کا آغاز ہی مایوس کن رہا جب پہلی ہی گیند پر سہیل تنویر نے کالن منرو کو کلین بولڈ کر دیا۔ کپتان شاداب خان بھی سہیل تنویر کے سلو بال کو نہ سمجھ سکے اور کیچ تھما بیٹھے۔ وہ بنا رن سکور کیے آوٹ ہوئے۔ محمد اخلاق دس رنز بنانے کے بعد رن آوٹ ہو گئے۔ اس موقع پر ان فارم افتخار احمد اور اوپنر عثمان خواجہ کے درمیان چالیس رنز کی شراکت داری قائم ہوئی مگر 54 کے مجموعی سکور پر افتخار احمد 16 رنز بنا کر آوٹ ہو گئے۔ ہارڈ ہٹنگ میں معروف آصف علی بھی عمران طاہر کا نشانہ بنے اور صرف ایک رن بنا کر سٹمپ آوٹ ہو گئے۔
دوسرے اینڈ سے عثمان خواجہ نے تیز رفتاری سے بلے بازی جاری رکھی اور ٹیم کو ایک بار پھر کھیل میں واپس لے کر آ گئے تھے لیکن جب سکور ایک سو گیارہ پر پہنچا تو وہ سہیل تنویر کی گیند پر باونڈری لائن پر کیچ آوٹ ہو گئے۔ انہوں نے 70 رنز بنائے۔ حسین طلعت نے پچیس رنز بنائے اور فہیم اشرف کوئی رن نہ بنا سکے۔ سہیل تنویر نے 17 اور مزاربانی نے 31 رنز دے کر تین تین جبکہ عمران طاہر نے 29 رنز کے عوض دو وکٹیں حاصل کیں۔
اس سے قبل ملتان سلطان کی ٹیم نے کپتان محمد رضوان کے بغیر کوئی رن بنائے آوٹ ہو جانے کے باوجود ایک سو اکیاسی رنز کا اچھا ہدف دیا۔ صہیب مقصود نے اکتالیس گیندوں پر تین چھکوں اور سات چوکوں کی مدد سے انسٹھ رنز بنائے اور ٹاپ سکورر رہے۔ جانسن چارلس نے اکیس گیندوں پر تین چھکوں کے ساتھ اکتالیس رنز کی جارحانہ اننگ کھیلی۔ اوپنر شان مسعود نے پچیس رنز بنائے۔ فہیم اشرف اور شاداب خان نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔
ایونٹ میں ٹیبل پر سرفہرست ہونے کی وجہ سے اس ایلیمینٹر میں شکست کے باوجود اسلام آباد یونائیٹد کے پاس فائنل کی دوڑ سے باہر نہیں ہوئی ہے۔ پیر ہی کو دوسرا ایلیمینیٹر پشاور زلمی اور کراچی کنگ کے درمیان ہے۔ فاتح ٹیم کا مقابلہ اسلام آباد یونائٹڈ سے ہو گا اور جو بھی فاتح ہو گا وہ فائنل میں ملتان سلطان کے مد مقابل ہو گا۔ فائنل چوبیس جون کو ابوظہبی سٹیڈیم میں کھیلا جائے

