پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں نئی چمپیئن ٹیم ملتان سلطانز کی نمائندگی کرنے والے شاہد خان آفریدی نے کیریئر کا آخری سیزن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے کھیلنے کی خواہش ظاہر کردی۔
ڈان نیوز کے پروگرام ‘لائیوود عادل شاہزیب’ میں خصوصی انٹرویو کے دوران شاہد آفریدی نے کہا کہ میں اس وقت ملتان سلطانز کا حصہ ہوں اور ‘اگر انہوں نے مجھے اجازت دی تو میں اپنے آخری سیزن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنا چاہوں گا’۔
فینز چاہتے ہیں کہ مزید کھلیوں۔ اپنا آخری سیزن کوئٹہ کی طرف سے کھیلنا چاہتا ہوں۔ لیکن تبھی کوئٹہ جانب گا کہ ملتان سلطان مجھے جانے دے۔ شاہد آفریدی
Over to @aliktareen #MultanSultans #quettagladiators #PSL2021 #PSL6final #psl7 #boomboom
— Adil Shahzeb (@adilshahzeb) June 25, 2021
اسٹار آل راؤنڈر نے کہا کہ وہ فٹ رہنے کے لیے ٹریننگ بھی کرتے ہیں۔
خیال رہے کہ شاہد آفریدی پی ایس ایل کے رواں سیزن میں ٹریننگ کے دوران کمر کی انجری کے باعث ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے تھے تاہم ان کی ٹیم ملتان سلطانز نے ان کے بغیر چمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔
شاہد آفریدی نے کہا کہ پی ایس کے فائنل میں ٹیم کے ساتھ نہیں تھا لیکن میں محمد رضوان، صہیب مقصود اور شان مسعود کے ساتھ پیغام رسانی کے ذریعے مسلسل رابطے میں تھا۔
انہوں نے کہا کہ میں ان کی رہنمائی کرتا تھا اور بڑے میچوں، خاص کر فائنل کی اہمیت کے حوال سے اپنے تجربات سے آگاہ کرتا رہاکہ اب جیتنا کیسے ہے۔
انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو مشکلات کے باوجود پی ایس ایل کے بقیہ میچوں کے انعقاد پر مبارک باد دی لیکن لیگ جب تک پاکستان میں نہیں ہوگی اس وقت تک مطلوبہ نتائج حاصل نہیں ہوتے۔
ملتان سلطان کے ساتھ فائنل کھیلنے کو کراچی میں بیٹھ کر مس کیا لیکن رضوان سمیت کئی کھلاڑیوں سے ریگولرلی مرابطے میں رہا انہیں یہ بتایا کہ فائنل کتنا بڑا موقع ہے اور اب جیتنا کیسے ہے۔ شاہد آفریدی @MultanSultans #PZvMS #MultanSultans #PSLFinal #PSL6final
pic.twitter.com/Hd85yUewfR— Adil Shahzeb (@adilshahzeb) June 25, 2021
