English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

فلوریڈا میں عمارت گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 5 ہوگئی

امریکی ریاست فلوریڈا میں تین روز قبل 12 منزلہ عمارت کے گرنے سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 5 تک پہنچ گئی ہے۔ جب کہ ابھی بھی 159 سے زائد رہائشی لاپتا ہیں۔

میامی شہر کی میئر ڈینیالا لیوائن نے صحافیوں سے گفتگو میں بتایا کہ ملبے کی تلاش کے دوران ایمرجنسی ورکرز نے ہلاک ہونے والے ایک فرد کی باڈی کو نکالا ہے۔

ان کے بقول ان کی پہلی ترجیح ابھی بھی تلاش کے ساتھ ساتھ مزید زندگیاں بچانا ہے۔

ایمرجنسی ورکرز کو تلاش کے دوارن ہلاک ہونے والے افراد کی باقیات ملی ہیں جب کہ ہلاک ہونے والے تین افراد کی اب تک شناخت ہو چکی ہے اور ان کے عزیزوں کو مطلع کر دیا گیا ہے۔



عمارت کے گرنے والے حصے میں 130 اپارٹمنٹس تھے۔ 24 جون 2021

ایمرجنسی ورکرز کا، جو ماہر کتوں اور سکینرز کے ذریعے سرچ آپریشن کر رہے ہیں، کہنا ہے کہ انہیں امید ہے کہ ملبے میں جہاں جہاں ہوا موجود ہوئی وہاں سے زندہ افراد کو بچایا جا سکتا ہے۔

فائر ڈپارٹمنٹ کے چیف ایلن کومنسکی کے مطابق ان کے کے لیے سب سے اہم بات اس وقت امید کا قائم رہنا ہے۔ ان کے بقول یہ امید ہی ہے جس کی وجہ سے وہ مشکل حالات میں اپنی تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں۔

سرچ آپریشن کے دوران لاپتا افراد کے خاندان پر امید

12 منزلہ عمارت کے گرنے کے بعد ہلڈا نوریجا بھی ان افراد میں شامل ہیں جو ان 150 لاپتا افراد میں شامل ہیں۔ جن کے بارے میں خیال کیا جا رہا ہے کہ وہ ملبے میں دبے ہوئے ہیں۔

خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) سے بات کرتے ہوئے ان کے پوتے مائیک نوریجا نے کہا کہ اس سارے بحران میں ہمارے لیے ایک پیغام ہے، وہ یہ کہ ہمیں بالکل امید کا دامن چھوڑنا نہیں چاہیے۔

مائیک نوریجا لاپتا ہونے والوں کے ان عزیزوں میں شامل ہیں جو جمعرات کے روز عمارت کے گرنے کے بعد سے موقع پر موجود ہیں۔

ایمرجنسی ورکرز کا کہنا ہے کہ انہیں امید ہے کہ ملبے میں جہاں جہاں ہوا موجود ہوئی وہاں زندہ افراد کو بچایا جا سکتا ہے۔

ایمرجنسی ورکرز کا کہنا ہے کہ انہیں امید ہے کہ ملبے میں جہاں جہاں ہوا موجود ہوئی وہاں زندہ افراد کو بچایا جا سکتا ہے۔

اے پی کے مطابق مقامی ہوٹل میں لاپتا ہونے والے افراد کے 200 سے زائد عزیزوں کو حکام کی جانب سے سرچ آپریشن سے متعلق تفصیلات دی گئیں۔

نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر ان میں سے دو افراد نے اے پی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ لاپتا افراد کے عزیز سرچ آپریشن کی رفتار پر پریشان ہیں اور ان کا مطالبہ ہے کہ انہیں موقع پر جانے دیا جائے تاکہ وہ آوازیں لگا کر اپنے عزیزوں کو تلاش کر سکیں۔

برطانوی خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کے مطابق 2018 کی ایک رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ ایک انجینئیر کو اس 12 منزلہ عمارت کی تعمیر میں بنیادی خامی کا انکشاف ہوا تھا اور عمارت کی پارکنگ گیراج میں کنکریٹ میں خرابی کی نشاندہی کی گئی تھی۔

حکام کا کہنا ہے کہ عمارت کے گرنے کی وجوہات کا ابھی تک تعین نہیں ہو سکا۔

فلوریڈا کے گورنر رون ڈی سینٹس نے کہا ہے کہ عمارت کے گرنے سے متعلق درست وجوہات کا تعین بہت ضروری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے