English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اداکار سلمان شاہد کی والدہ بیگم خورشید شاہد بھی وفات پاگئیں

القمر

اداکار سلمان شاہد کی والدہ بیگم خورشید شاہد وفات پاگئیں ۔ نوے سالہ خورشید شاہد خود بھی اداکاری
کے شعبہ سے وابستہ تھیں۔ ان کے مشہور ڈراموں میں فہمیدہ کی کہانی اور استانی راحت کی زبانی کا نام
سرفہرست ہے۔

بیگم خورشید کے انتقال کی تصدیق ان کے بیٹے اداکار سلمان شاہد نے کی اور بتایا کہ والدہ کافی عرصے
سے علیل تھیں۔

بیگم خورشید شاہد کی نماز جنازہ آج 4 بجے ڈیفنس فیز 2 ٹی بلاک لاہور میں اداکی جائے گی ان کی تدفین
فیز 7 کے قبرستان میں کی جائے گی۔
انا للہ و انا الیہ راجعون۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے