English Al Qamar Urdu جون 21, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اسپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا اجلاس طلب کرلیا

اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے قومی سلامتی کے امور پر بڑی بیٹھک بلالی۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا اجلاس طلب کرلیا، پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا اجلاس یکم جولائی کو تین بجے بلایا گیا ہے، جس میں اعلیٰ عسکری حکام کی شرکت کاقوی امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق کہ قومی سلامتی کے اجلاس میں خطے کی مجموعی صورتحال سمیت افغانستان کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، جب کہ اجلاس میں اعلی عسکری حکام پارلیمانی قیادت کو قومی سلامتی کے ایشو پر بریفنگ دیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے