English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جی ٹونٹی اجلاس: امریکی وزیر خارجہ بلنکن کا عالمی مسائل کے حل کے لیے تعاون پر زور

اٹلی میں منگل کو ہونے والے جی ٹونٹی گروپ کے اجلاس میں عالمی وبا، آب و ہوا کی تبدیلی اور خوراک کی دستیابی کو یقینی بنانے جیسے اہم مسائل ایجنڈے کے چیدہ چیدہ موضوعات ہوں گے۔

کرونا وبا کے پھوٹنے کے بعد اٹلی کے شہر متیرا میں ہونے والا گروپ کا یہ پہلا اجلاس ہے جس میں رکن ممالک کے وزرائے خارجہ روبرو شرکت کر رہے ہیں۔

وزیر خارجہ انٹنی بلنکن امریکہ کی طرف سے عالمی مسائل کے حل کی کوششوں میں اتحادی ملکوں کے مل کر کام کرنے کی اہمیت پرزور دیں گے۔

امریکہ کے دفتر خارجہ نے واشنگٹن میں ایک بیان میں کہا ہے کہ سیکرٹری بلنکن اس بات کا اعادہ کریں گے کہ کثیر الجہتی طریقہ کار ہی عالمی چلینجز سے نمٹنے کی بہترین راہ ہیے۔





خیال رہے کہ صدر جو بائیڈن اور سیکرٹری بلنکن حالیہ مہینوں میں ایک ایسی خارجہ پالیسی کو آگے بڑھانے کی کوششیں کر رہے ہیں جس کے تحت امریکہ اپنے اتحادیوں کے ساتھ تعاون کو فروغ دے گا۔

اس اجلاس میں بلنکن کووڈ نائنٹین، صحت، آب و ہوا میں تبیدیلی، قحط سے بچاؤ، دنیا میں جمہوریت کو درپیش تنزلی کا چیلنج اور آمریت میں اضافہ، اور عالمی وبا کے بعد معیشت کی بحالی جیسے اہم موضوعات پر اظہار خیال کریں گے۔

خاص طور ہر وہ آب و ہوا میں رونما ہونے والی تبدیلیوں کے چیلنج کے سلسلے میں رکن ممالک پر زور دیں گے کہ وہ بہتر نتائج کے لیے کوشاں ہوں اور اس بات کو تسلیم کریں کہ دنیا میں درجہ حرارت میں اضافے کو ایک اعشاریہ پانچ ڈگری سنٹی گریڈ تک محدود کیا جائے۔

انٹنی بلنکن اٹلی کے اپنے ہم منصب لویگی ڈی ماریو کے ساتھ ۔ 28 جون 2021

انٹنی بلنکن اٹلی کے اپنے ہم منصب لویگی ڈی ماریو کے ساتھ ۔ 28 جون 2021

امریکی وزیرِ کارجہ اس بات پر بھی زور دیں گے کہ کوئلے کے بے دریغ استعمال کو روکنے کے لیے سرکاری سطح پر ایسے منصوبوں کی مالی امداد نہ کی جائے۔

امریکہ کے اقتصادی اور کاروباری معاملات کے بیورو میں مالی امور کی ڈائریکٹر سوزانا کوپر نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ بلنکن اس بات کی اہمیت اجاگر کریں گے کہ اقتصادی بحالی کو ایسے انداز میں ہونا چاہیے جس میں سب لوگ شامل ہوں اور جو دیر پا ثابت ہو ۔ ساتھ ہی وہ کہیں گے کہ کم از کم کارپوریٹ ٹیکس کی شرح سے عالمی مساوی ٹیکس کے نظام کو بھی حقیقت کا روپ دیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے