سربیا سے تعلق رکھنے والے عالمی نمبر ایک نوواک جوکووچ نے ومبلڈن کے فائنل میں اٹلی کے میٹیو بیریٹنی کو شکست دے کر چھٹی مرتبہ چمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کیا اور 20 گرینڈ سلیم جیتنے کا ریکارڈ بھی برابر کردیا۔
جوکووچ نے اطالوی حریف کو 6-7، 6-4، 6-4 اور 6-3 سے شکست دے کر راجر فیڈرر اور رافیل نڈال کی کے ہم پلہ ہوگئے۔
خبرایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق جوکووچ نے کامیابی کے بعد کہا کہ میں تصور کرسکتا تھا کہ ایسا ہو اور مجھے امید ہے کہ میں ایسی کارکردگی دکھاوں گا۔
ان کا کہنا تھا کہ میں بہترین فارم میں ہوں اور بہتر کھیل پیش کیا ہے اور گرینڈ سلیم میں اپنی فارم کو بہتر ثابت کرنا میری اولین ترجیح ہوتی ہے۔
جوکووچ کا یہ گرینڈ سلیم کا 30 واں فائنل تھا، جس میں انہوں نے 9 آسٹریلین اوپن، دو رولینڈ گیروس ٹائٹلز اور 3 یو ایس اوپن بھی شامل ہیں۔
Leaving us speechless, @DjokerNole. #Wimbledon pic.twitter.com/YTMw1YLXTT
— Wimbledon (@Wimbledon) July 11, 2021
