پاکستان نے میزبان ٹیم انگلینڈ کو تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں 31 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔
انگلینڈ کے شہر نوٹنگھم میں کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی کا ٹاس انگلینڈ کے کپتان آئن مورگن نے جیتا اور پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کپتان بابر اعظم اور نائب کپتان محمد رضوان کی شان دار بیٹنگ کی بدولت پاکستان نے مقررہ اورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 232 رنز بنا کر میزبان ٹیم کو بڑا ہدف دیا تھا۔
پاکستان کی پہلی وکٹ 150 رنز پر اس وقت گری جب محمد رضوان 8 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 63 رنز بنا کر آوٹ ہوگئے۔
بابراعظم نے 49 گیندوں پر 8 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 85 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی اور ویلی کی گیند پر بیئراسٹو کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے۔
جواب میں میزبان ٹیم آخری اوور کی دوسری گیند پر 201 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
انگلینڈ کے لیام لیونگسٹن نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے سنچری اسکور کی لیکن وہ اپنی ٹیم کو فتح نہیں دلوا سکے، انہوں نے 43 گیندوں پر 103 رنز بنائے جس میں 9 چھکے اور 6 چوکے شامل تھے۔
میزبان ٹیم کے جیسن رائے 32 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ انگلش کپتان آئن مورگن اور ڈیوڈ ویلی بالترتیب 16، 16 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹے۔
An incredible catch.
Scorecard/clips: https://t.co/pmRWQnkYRg
🏴 #ENGvPAK 🇵🇰 pic.twitter.com/sDJUUwQiDT
— England Cricket (@englandcricket) July 16, 2021
