English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شیلپا شیٹی کے شوہر راج کندن فحش فلمز بنانے کے الزام میں گرفتار

بالی ووڈ اسٹار شیلپا شیٹی کے شوہر راج کندن کو ممبئی پولیس نے فحش فلم بنانے کے الزام میں گرفتار
کر لیا ہے۔ 45 سالہ بزنس مین کندن راج کے خلاف فحش فلمیں بنانے پر فروری 2021 میں مقدمہ
درج کیا گیا تھا۔

ماڈل اور اداکارہ پونم پانڈے نے شیلپا شیٹی کے خلاف مقدمہ درج کراتے ہوئے الزام عائد کیا کہ راج کندن
نے مرضی کے خلاف میری شوٹ کو غلط مقاصد کے لیے استعمال کیا۔

پونم پانڈے نے الزام عائد کیا ہے کہ شیلپا کے شوہر نے زبردستی میرے برہنہ سین ریکارڈ کیے اور پھر
انہیں سوشل میڈیا کی ایپلیکشن پر اپ لوڈ کر دیے۔ پولیس مجموعی طور پر 9 افراد کو اس کیس
میں گرفتار کر چکی ہے۔

شیلپا شیٹی اور راج کندر نے 2009 میں شادی کی اور تین سال بعد پہلا بیٹا ہوا اور اب پچھلے سال انہوں
نے دوسرا بیٹا سروگیٹ کیا ہے۔

No related posts.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے