English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بھارتی اداکارہ شلپا شیٹھی کا شوہر فحش فلمیں بنانے کے الزام میں گرفتار

القمر

بھارت کے شہر ممبئی میں پولیس نے فلم اسٹار شلپا شیٹھی کے شوہر راج کندرا کو مبینہ طور پر فحش فلمیں بنانے اور آن لائن نشر کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔

چھ سال قبل راج کندرا پر میچ فکسنگ کے الزامات کے باعث کرکٹ سے متعلق سرگرمیوں میں حصہ لینے پر بھی پابندی عائد کی گئی تھی۔

پولیس نے پیر کو راج کندرا کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ انٹرنیٹ ایپلی کیشنز کے ذریعے فحش فلمیں بنانے اور انہیں نشر کرنے کے ایک کیس میں ’مرکزی منصوبہ ساز‘ ہیں۔

پولیس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ راج کندرا پر عائد کیے گئے الزامات سے متعلق کافی ثبوت موجود ہیں اور اس معاملے کی مزید تحقیقات بھی کی جا رہی ہیں۔

راج کندرا بھارتی فلموں کی اداکارہ اور 2007 میں برطانوی ریئلٹی شو ’سلیبرٹی بگ برادر‘ کی فاتح شلپا شیٹھی کے شوہر ہیں۔ کندرا اور شلپا شیٹھی کے دو بچے ہیں۔

اس سے قبل 2015 میں انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں میچ فکسنگ کے الزامات کے ایک کیس میں تحقیقات کے بعد راج کندرا پر کرکٹ سے متعلقہ سرگرمیوں میں حصہ لینے پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔

راج کندرا اپنی اہلیہ شلپا شیٹھی کی آئی پی ایل کی ٹیم ’راجستھان رائلز‘ کے شریک مالک تھے۔

بھارت میں ’فحش مواد‘ نشر اور منتقل کرنے کے خلاف سخت قوانین موجود ہیں البتہ نجی سطح پر پورن دیکھنے کی قانونی طور پر اجازت ہے۔

ویب سائٹ ’پورن ہب‘ کے مطابق امریکہ اور برطانیہ کے بعد ویب سائٹ پر آنے والی ٹریفک کے اعتبار سے سوا ارب سے زائد آبادی رکھنے والا ملک بھارت تیسرے نمبر پر ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے