پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی طرز کی کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل) کا آغاز اگرچہ 6 اگست سے ہوگا، تاہم خبریں ہیں کہ شعیب اختر مذکورہ لیگ کے امن کے سفیر مقرر ہوں گے۔
شعیب اخترنے یکم اگست کو ٹوئٹر پر مختصر ویڈیو شیئر کی، جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ مرنے یا مرانے سے زیادہ کھیلنے پر یقین رکھتے ہیں اور دلوں کو توڑنے کے بجائے دھڑکنوں کو جوڑنے پر یقین رکھتے ہیں۔
سابق کرکٹر نے کہا کہ وہ نفرتیں پھیلانے سے زیادہ محبتیں تقسیم کرنے پر یقین رکھتے ہیں، اس لیے وہ جلد ہی امن کے سفیر بن کر آ رہے ہیں۔
ساتھ ہی انہوں نے مداحوں کو بتایا کہ وہ کس چیز کے امن کے سفر بن کر آ رہے ہیں، اس لیے ان سب کو تھوڑا سا صبر کرنا پڑے گا۔
انہوں نے مذکورہ ٹوئٹ کے ساتھ ’امن کے سفیر‘ (#PeaceAmbassador) اور ’راولپنڈی ایکسپریس‘ (#RawalpindiExpress) کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔
Aap ka apna #RawalpindiExpress.
Mera safar Pace Ambassador se #PeaceAmbassador tak.
Kya ho sakta hai yeh?
Keep watching this space for more! pic.twitter.com/o0REZPxLjh— Shoaib Akhtar (@shoaib100mph) August 1, 2021
