ٹوکیو اولمپکس میں بھارت کی مینز ہاکی ٹیم نے جرمنی کو شکست دے کر 41 سال بعد تمغہ جیت لیا۔
غیرملکی خبررساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق اولمپکس گیمز میں یہ بھارت کی 54 ویں کامیابی ہے جس میں ہاکی ٹیم نے کانسی کا تمغہ جیتا۔
اس کامیابی کے بعد بھارت میں جشن کا سماع ہے جیسے نئی دہلی کی قومی ٹیم ٹوکیو گیمز میں گولڈ میڈل جیتی ہو، یہ بھارتی ہاکی ٹیم کا 12 واں تمغہ ہے جو 1980 کے بعد پہلی مرتبہ حاصل کیا۔
انڈیا کے فارورڈ کھلاڑی سمرنجیت سنگھ نے بھارت کے لیے دو گول کر کے دوسرے کھلاڑیوں سے سبقت حاصل کی، جس میں میچ کا فاتحانہ گول بھی شامل ہے۔
سمرنجیت سنگھ نے کہا کہ ایک خواب پورا ہوا ہے، ہم نے ایک ایک ارب سے زائد بھارتیوں کا سر فخر سے بلند کردیا۔
An UNFORGETTABLE moment! 🙌😍
The one that #IND has been hungry for over 41 long years. ❤️#Tokyo2020 | #UnitedByEmotion | #StrongerTogether | #BestOfTokyo | #Hockey | #Bronze pic.twitter.com/R530dyTjS1
— #Tokyo2020 for India (@Tokyo2020hi) August 5, 2021
