معروف اداکارہ دردانہ بٹ عرف دودی کراچی میں انتقال کر گئیں۔ گزشتہ 8 دن سے وینٹیلٹر پر تھیں۔
کافی عرصے سے کینسر کے عارضے میں مبتلا تھیں اور اب کورونا بھی تشخیص ہوا تھا۔
دردانہ بٹ کی عمر 83 برس تھی انہیں پاکستان ٹیلی وژن کے ڈرامہ تنہائیاں اور آنگن ٹیہرے سے
شہرت ملی۔ دردانہ 9 مئی 1938 کو اس جہان میں آئیں اور 12 اگست 2021 کو واپس چلی گئیں۔
