English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حسن علی کو آئوٹ کرنے پر نامناسب زبان کا استعمال، جیڈن سیلس کی سرزنش

کنگسٹن(جسارت نیوز)کنگسٹن ٹیسٹ میں حسن علی کو آئوٹ کرنے کے بعد نامناسب زبان استعمال کرنے والے ویسٹ انڈین بولر جیڈن سیلس کی سرزنش کردی گئی۔آئی سی سی نے انھیں کوڈ آف کنڈیکٹ کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیتے ہوئے ان کے ڈسپلنری ریکارڈ میں ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی شامل کردیا ہے۔یہ واقعہ پاکستان کی پہلی اننگز کے 70ویں اوور میں پیش آیا جب سیلس نے حسن علی کو آئوٹ کرنے کے بعد انھیں نامناسب الفاظ کہے جوکہ حریف کرکٹر کو بھڑکانے کا باعث بن سکتے تھے، آن فیلڈ امپائرز نے ان پر کوڈ آف کنڈیکٹ کی شق 2.5 کی خلاف ورزی کا چارج عائد کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے