English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بلوچستان میں کرکٹ کو فروغ دیں گے، زہرہ شیرازی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)گوادر میں کرکٹ کے کھیل کو گراس روٹ لیول سے فروغ دینے اور نوجوان کرکٹرز کی صلاحیتوں کو نکھارنے کیلیے پیپسی اور گوادر کرکٹ ایسوسی ایشن کے مابین معاہدہ طے پا گیا ۔انٹرنیشنل مشروب ساز ادارے پیپسی کو گوارد ، پسنی ،اوماڑہ ، جیونی میں کرکٹ کے کھیل کو فروغ دینے پر قائل کرنے میں اہم ترین کردار گوادر کرکٹ ایسوسی ایشن کے سابق صدر اور گوادر اکیڈمی کے بانی صدر حاجی حنیف حسین نے کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ حاجی حنیف حسین نے زہرہ شیرازی ہیڈ آف کلیدی اکائونٹس اینڈ ایڈورٹائزنگ پاکستان بیوریجز لمیٹڈ کراچی کی مدد سے یہ اہم ترین کارنامہ سر انجام دیا جسے مستقبل میں مزید مستحکم اور براڈ بیسڈ کیا جائے گا ۔ حاجی حنیف حسین کاکہنا تھا کہ گواد رکرکٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین زاہد سعید کی قیادت میں گوادر کرکٹ ایسوسی ایشن کا بنیادی مقصد ضلع بھر میں گراس روٹ لیول سے کرکٹ کے کھیل کو فروغ دینا ہے اور مشروب ساز ادارے پیپسی کے ساتھ حالیہ معاہدہ بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔زہرہ شیرازی کا کہنا تھا کہ پیپسی نوجوانوں کا برانڈ ہے اور ہمیں خوشی ہے کہ ہم ضلع گوادر میں کرکٹ کے کھیل کو فروغ دینے میں گوادر کرکٹ ایسوسی ایشن کے ساتھ شراکت داری قائم کر رہے ہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے