ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کے پی ایل فائنل کے ٹکٹ فروخت کرنے سے روک دیا گیا

 

مظفرآباد (نمائندہ خصوصی) کشمیر پریمئر لیگ کا فائنل کل شب 7 بجے کھیلا جائے گا تاہم شا ئقین کرکٹ کو فائنل میچ دیکھنے کے لیے دوپہر کے بعد تک انتظار کرنا پڑے گا۔ ذرائع کے مطابق سیکورٹی فورسز کی جانب سے مداخلت اور شدید دباؤ کی وجہ سے شائقین کے لیے ٹکٹ بوتھ نہیں کھولے جاسکے۔ اسی طرح کے پی ایل انتظامیہ ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقادِ میں بری طرح ناکام رہی۔ اسلام آباد سے درآمد کی گئی ٹیم مکمل نااہل نکلی۔میڈیا کو بھی کوریج کے دوران سخت پریشانی کا سامنارہا۔ نہ بیٹھنے کے لیے کرسیاں موجود تھیں نہ ہی پینے کا پانی میسر تھا جبکہ ریفریشمنٹ اور لنچ ڈنرکہیں نام ونشان تک موجود نہ تھا۔ دریں اثنا میڈیا کوآرڈینیٹرکو بھی کے پی ایل انتظامیہ نے اپنے ذاتی مہمانوں کو انٹرٹین کرنے کے لیے اپنے پاس روکے رکھا اور صحافی برادری پورے ٹورنامنٹ میں بے یار و مددگار رہی ۔خاص طور پر پاکستان سے آئے ہوئے صحافیوں کو ہر لمحے پریشانی کا سامنا رہا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں