English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ٹک ٹاکر عائشہ اکرم نے شہرت کے لیے مینار پاکستان پر بیہودہ ڈرامہ رچایا؟

القمر

مینار پاکستان پر یوم آزادی کے موقع پر پیش آنے والے افسوس ناک واقعہ نے دنیا بھر میں پاکستان کا نام
بدنام کیا۔ سوشل میڈیا پر سب ہی اس واقعہ کی بھرپور مزمت کی اور وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے
بھی ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا۔

پولیس نے 400 افراد کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا لیکن بعد میں عائشہ اکرم نے درخواست دے دی کہ وہ
کسی کے خلاف کارروائی نہیں چاہتیں۔
اے آر وائی کے اینکر “اقرار الحسن کو گرفتار کرو” مطالبہ زور پکڑ گیا
14 اگست سے مسلسل اس کیس سے متعلق متضاد خبریں آرہی ہیں۔ عائشہ اکرم نے تھانہ میں اپنے گھر
کا پتہ بھی غلط لکھوایا جس کی وجہ سے بزرگ میاں بیوی کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

بزرگ جوڑے کا کہنا ہے کہ آئے روز ہمارے گھر عائشہ اکرم کے بارے میں پوچھنے آجاتے ہیں لیکن ہم اس
لڑکی کو جانتے تک نہیں، ناجانے کیوں عائشہ اکرم نے ہمارے گھر کا پتہ پولیس کو دے دیا۔

ایسے بھی ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر یکدم سامنے آئیں کہ مینار پاکستان پر عائشہ اکرم پر حملہ
کرنے والے ان کے اپنے ہی لوگ تھے۔ یہ بھی کہا جارہا ہے کہ اقرالحسن کی ٹٰیم کے افراد بھی کپڑے پھاڑنے
میں ملوث ہیں۔

صارفین سوشل میڈیا پر لکھ رہے ہیں کہ اقرارالحسن، یاسر شامی اور عائشہ اکرم نے مل کر یہ بیہودہ
ڈرامہ رچایا۔ محض سستی شہرت کے لیے ملک کے نوجوانوں کو دنیا بھر میں بدنام کیا۔

سابق آل راؤنڈر وسیم اکرم کی اہلیہ نے بھی اپنی ٹوئیٹ میں لکھا کہ افسوس پاکستان کے بیٹوں نے انہیں
مایوس کیا۔ یہی نہیں بلکہ بھارت کے میڈیا نے بھی اس واقعہ کو پاکستان کے خلاف استعمال کیا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ اقرار الحسن پہلے بھی غیراخلاقی واقعات میں ملوث ہوچکے ہیں
ان کے خلاف کارروائی کی جانی چاہیے۔
صارفین کہتے ہیں ملک کی بدنامی میں ملوث افراد کسی طور پر ہمدردی کے مستحق نہیں انہیں کیفر
کردار تک پہنچایا جائے تاکہ آئندہ کوئی اور ایسی اوچھی حرکت نہ کر سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے