لیڈز میں کھیلے جا رہے سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میچ میں بھارت کے کپتان ویرات کوہلی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو تباہ کن ثابت ہوا۔
باؤلنگ کے لیے سازگار کنڈیشنز میں تجربہ کار جیمز اینڈرسن سمیت انگلش فاسٹ باؤلرز کا سامنا بھارتی باؤلرز کے لیے کسی امتحان سے کم نہ تھا اور پہلے ہی اوور میں گزشتہ دو میچوں میں سنچری بنانے والے لوکیش راہل بغیر کوئی رن بنائے جیمز اینڈرسن کا نشانہ بن گئے۔
The Greatest doing his thing! 🔥
Scorecard/Videos: https://t.co/UakxjzUrcE
🏴 #ENGvIND 🇮🇳 pic.twitter.com/o763wNelaG
— England Cricket (@englandcricket) August 25, 2021
ابھی بھارتی ٹیم اس نقصان سے سنبھلی بھی نہ تھی کہ اینڈرسن نے متحمل مزاج چتیشور پجارا کی اننگز کا بھی خاتمہ کردیا۔
ویرات کوہلی اور روہت شرما کی جوڑی نے 17 رنز جوڑ کر اسکور کو 21 تک پہنچایا ہی تھا کہ دنیا کی تاریخ کے کامیاب ترین ٹیسٹ فاسٹ باؤلر نے بھارتی کپتان کو بھی 7 رنز پر ٹھکانے لگا دیا۔
We think @jimmy9 enjoyed this one! 💥
Scorecard/Videos: https://t.co/UakxjzUrcE
🏴 #ENGvIND 🇮🇳 pic.twitter.com/3zGBCmJlhQ
— England Cricket (@englandcricket) August 25, 2021
روہت شرما کا ساتھ دینے اجنکیا راہانے آئے اور دونوں نے سنھل کر بیٹنگ کرتے ہوئے اسکور آگے بڑھایا اور ٹیم کے سب سے بڑی شراکت قائم کرتے ہوئے نصف سنچری مکمل کرائی۔
کھانے کے وقفے سے چند لمحے قبل ہی راہانے کی ہمت جواب دے گئی اور وہ 18 رنز بنانے کے بعد اولی رابنسن کو وکٹ دے بیٹھے۔
کھانے کے وقفے کے فوراً جارح مزاج بلے باز ریشابھ پنت بھی صرف دو رنز بنا کر رابنسن کا شکار بن گئے۔
What is going on!! 🔥
Scorecard/Videos: https://t.co/UakxjzUrcE#ENGvIND pic.twitter.com/ldCg1723uv
— England Cricket (@englandcricket) August 25, 2021
