English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سنتھیا رچی اب پی ٹی وی پر، ’’غیر ملکی پاکستان آ کر نوکری کریں گے، تحریک انصاف نے وعدہ پورا کر دیا‘‘ٹوئٹر صارف

القمر

امریکی بلاگر اور ڈاکیومینٹری فلم میکر سنتھیا رچی کے پی ٹی وی ورلڈ پر پروگرام کرنے کی خبروں پر ٹوئٹر صارفین ناراض ہیں اور اس بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی وی ورلڈ نے پیر کے روز پہلے اپنے ٹوئٹر ہینڈل سے یہ خبر پوسٹ کی کہ سنتھیا رچی پی ٹی وی ورلڈ کے لیے کام کریں گی، لیکن جلد ہی اس ٹوئٹ کو ڈیلیٹ کر دیا۔

اس کے بعد سنتھیا رچی نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل سے اس خبر کی تصدیق کی۔

انہوں نے اپنے فیس بک پیج پر بھی پی ٹی وی سے منسلک ہونے پر خوشی کا اظہار کیا۔

";
//parse XFBML, because it is not nativelly working onload
if (!fbParse()) {
var c = 0,
FBParseTimer = window.setInterval(function () {
c++;
if (fbParse())
clearInterval(FBParseTimer);
if (c === 20) { //5s max
thisSnippet.innerHTML = "Facebook API failed to initialize.”;
clearInterval(FBParseTimer);
}
}, 250);
}
}
};
thisSnippet.className = "facebookSnippetProcessed”;
if (d.readyState === "uninitialized” || d.readyState === "loading”)
window.addEventListener("load”, render);
else //liveblog, ajax
render();
})(document);

ٹوئٹر صارف خرم قریشی نے اس خبر پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا ’’الفا براوو چارلی ویرینٹ۔‘‘

ایک اور صارف روحان احمد نے لکھا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے اپنا وعدہ پورا کر دیا، اب غیر ملکی بھی پاکستان میں ملازمتیں حاصل کر رہے ہیں۔

صولت پاشا نامی ٹوئٹر ہینڈل نے لکھا کہ ’’یہ تضادات سے بھرا ایک دلچسپ ملک ہے، طلعت حسین، حامد میر اور نصرت جاوید جیسوں کے لیے ٹی وی کے دروازے بند کر کے سنتھیا رچی کو ٹی وی پر پروگرام کرنے کا کانٹریکٹ مل جاتا ہے۔‘‘

صحافی حسن زیدی نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ایک ’’لکھاری اور فلم میکر‘‘ جس نے کبھی کچھ نہیں لکھا اور کوئی فلم نہیں بنائی، ”لیکن جیسا کہ آپ جانتے ہیں، ہم نے غلامی کی زنجیریں توڑ ڈالی ہیں”۔

جس پر معروف اداکارہ اور ہدایتکارہ سکینہ سموں نے لکھا کہ اس سے مجھے اپنے بچپن میں سنا ہوا محاورہ یاد آگیا، ”اندھیر نگری چوپٹ راج”۔

سنتھیا رچی کو مبارکباد دیتے ہوئے اینکر اور صحافی فریحہ ادریس نے ان کی نئی ملازمت پر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ایک اور صارف فراز عرشی سومرو نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ عالمی سطح پر پاکستان کو سراہنے کے لیے یہ ایک بہترین کاوش ہوگی۔

یاد رہے کہ امریکی بلاگر سنتھیا رچی نے پچھلے برس پیپلز پارٹی کے رہنما رحمان ملک پر ریپ کا الزام لگایا تھا، جس پر رحمان ملک نے ان پر ہتک عزت کا دعویٰ دائر کر دیا تھا۔

تاہم، رواں برس جنوری میں فریقین نے ایک دوسرے پر الزامات واپس لیتے ہوئے صلح کر لی تھی، جس پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے فریقین کی درخواستیں خارج کر دی تھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے