English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بھارت کی حکمراں جماعت نے شاعر جاوید اختر کا بائی کاٹ کر دیا

القمر

بھارت کی حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی نے نامور شاعر اور ادیب جاوید اختر کے بائی کاٹ کا اعلان
کر دیا۔ جاوید اختر نے ٹی وی پروگرام میں اینکر کے سوال پر ہندوانتہا پسند جماعت راشٹریہ سوئیم
سوک سنگھ کو طالبان جیسی جماعت قرار دیا تھا۔

مہاراشٹرا سے رکن اسمبلی اور بی جے پی کے ترجمان رام کدام نے اپنے سوشل اکاؤنٹ ویڈیو بیان میں جاوید
اختر سے معافی مانگنے کا مطالبہ کر دیا۔ رام کا کہنا ہے کہ جب تک جاوید اختر قوم سے معافی نہیں مانگتے
ان کی فلموں کا بائی کاٹ کیا جائے گا۔

بھارت میں طالبان کی حمایت کے الزام پر مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز مہم اور گرفتاریاں

این ڈی ٹی وی کے شو میں انہوں نے بھارت کو ہندو ریاست میں تبدیل کرنے والوں اور طالبان کو ایک
جیسا قرار دیا تھا۔ آر ایس ایس کے بطن سے ہی بی جے پی نے جنم لیا اور دونوں ہی ملک میں ہندو نظریہ
کو فروغ دے رہے ہیں۔ مسلمان، سکھ اور کرسچیئن سب ہی کی زندگی عزاب بنا دی گئی ہے۔

جاوید اختر کا یہ بھی کہنا تھا کہ دنیا بھر کی انتہائی دائیں بازو کی تمام جماعتیں طالبان طرز کی ہی
ریاستیں قائم کرنا چاہتی ہیں۔ بھارت کو ہندو ریاست بنانے کا خواب دیکھنے والے بھی طالبان جیسی
زہنیت کے لوگ ہیں۔
روشن خیال شاعر جاوید اختر سمیت تمام مسلمان سیاستدانوں، تاجر اور زندگی کے مختلف شعبوں‌سے
تعلق رکھنے والوں‌ کے خلاف بی جے پی کی جانب سے بلاجواز مقدمات قائم کیے جارہے ہیں.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے