پاکستان کے مشہور پہلوان انعام بٹ نے بیچ ریسلنگ ورلڈ سیریز کے فائنل میں یوکرین کے پہلوان کو باآسانی شکست دے کر گولڈ میڈل جیت لیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انعام بٹ نے پیغام میں کہا کہ ‘الحمداللہ، پاکستان کے لیے گولڈ میڈل’۔
انعام بٹ نے اٹلی میں جاری بیچ ریسلنگ ورلڈ سیریز کے فائنل میں یوکرین کے پہلوان یکوشک کویک طرفہ مقابلے میں 0-3 سے شکست دے دی۔
بیچ ریسلنگ ورلڈ سیریز کے سیمی فائنل میں پاکستانی پہلوان نے رومانیہ کے پہلوان کو بھی باآسانی شکست دی تھی جبکہ کوارٹر فائنل میں ترکی کے پہلوان کو ہرایا تھا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انعام بٹ نے کوارٹر فائنل میں کامیابی کے بعد کہا تھا کہ ‘اللہ کے فضل کوارٹرفائنل جیت گیا اور سیمی فائنل میں جگہ بنائی ہے جہاں رومانیہ کے ریسلر میہائی نیکول پیلاگیا سے مقابلہ ہوگا’۔
خیال رہے کہ انعام بٹ نے 2018 میں دولت مشترکہ گیمز میں 86 کلوگرام کیٹگری میں کامیابی حاصل کرکے پاکستان کے لیے گولڈ میڈل حاصل کیا تھا۔
Thanks to almighty ALLAH
I won quarter final and qualify for the Semi final against Romanian wrestler Romania Mihai Nicolae Palaghia . Apne Duaon MN yad rakhin. @SportsBoardPak @Sports_BoardPB @RaiTaimoorPTI @asifzamanpsb @NOCPakistan pic.twitter.com/lRUz1HYUUI— Inam Butt (@InamTheWrestler) September 4, 2021
