English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نیوزی لینڈ نے بنگلا دیش کوآخری ٹی ٹوئنٹی میں ہرادیا

القمر

ڈھاکا(جسارت نیوز)نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے بنگلا دیش کو پانچویں ٹی ٹوئنٹی میچ میں27رنز سے شکست دے دی، نیوزی لینڈ کے 162رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلا دیشی ٹیم 134 رنز بنا سکی ، کپتان ٹام لیتھم کو شاندار کارکردگی پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا، بنگلا دیش کے ناسم احمد سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے،بنگلا دیش نے نیوزی لینڈ کو پہلی مرتبہ ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں 3-2 سے شکست دی ہے۔ جمعہ کو شیر بنگلا نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پانچویں ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں5وکٹوں کے نقصان پر 161رنز بنائے ۔ کپتان ٹھام لیتھم نے 37بالوں پر 50رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ فن ایلن 41رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔ بنگلا دیش کے شریف الاسلام نے 2 جبکہ تسکین احمد، ناسم احمد اور عفیف حسین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ نیوزی لینڈ کے 162 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلا دیشی ٹیم مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 134رنز بنا سکی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے