English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ویسٹ انڈیز کا ٹی20ورلڈکپ کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان

القمر

جمیکا(جسارت نیوز)ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ(ڈبلیو آئی سی بی )نے کرکٹ کے مختصر ترین فارمیٹ کے عالمی ٹورنامنٹ کے لئے دفاعی چمپئن ویسٹ انڈیز کے 15رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے ۔ متحدہ عرب امارات میں ہونے والے میگا ایونٹ میں ویسٹ انڈین ٹیم کی قیادت مایہ ناز آل رائونڈر کیرون پولارڈ کریں گے۔ ویسٹ انڈیز کے 15 رکنی اسکواڈ میں نکولس پورن، کرس گیل، فیبین ایلن، ڈیوائن براوو، روسٹن چیس، آندرے فلیچر، شمرون ہیٹ مائیر، ایوان لیوس، اوبیڈ مکوئے، لینڈل سمنز، روی رام پال، آندرے رسل، اوشین تھامس اور ہیڈن والش جونیئر شامل ہیں۔ اسی طرح ڈیرن براوو، شیلڈن کاٹریل، جیسن ہولڈر اور عقیل حسین ریزرو کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔دفاعی چیمپئنز کو گروپ 1 میں انگلینڈ ، آسٹریلیا ، جنوبی افریقہ اور دو کوالیفائنگ ٹیموں کے ساتھ رکھا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے