ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وینا ملک 13سال کی عمر سے برقعہ پہن رہی ہیں

اداکارہ وينا ملک کا کہنا ہے کہ عبایا 13 سال کی عمر سے میری زندگی کا حصہ ہے، اب بھی جب باہر
جاتی ہوں تو برقعہ پہنتی ہوں۔
اداکارہ نے کہا کہ طالبان نے افغانستان میں اپنی حکومت قائم کی ہے، افغانستان طالبان سے منسلک ہے،
یہ ان کی ہی زمین اور جگہ ہے جس کیلئے انہوں نے طویل جنگ لڑی۔

وینا ملک نے کہا کہ خواتين فنکار ان ملکوں ميں خود کو محفوظ محسوس نہيں کرتيں جہاں ان سے مختصر
لباس پہننے کا مطالبہ کيا جائے۔
برقعہ سے متعلق انہوں نے کہا کہ عبایا 13 سال کی عمر سے میری زندگی کا حصہ ہے، اب بھی جب باہر
جاتی ہوں تو برقعہ پہنتی ہوں، اس لیے نہیں کہ مجھ سے کسی نے زبردستی کی ہو یہ میرا اپنا ذاتی انتخاب
ہے۔ برقعے میں خود کو محفوظ محسوس کرتی ہوں۔
افغانستان میں طالبان کی جانب سے ڈریس کوڈ وضع کرنے سے متعلق اداکارہ کا کہنا ہے کہ کہ میرے خیال
سے وہاں کے لوگ اسے خوشی خوشی اپنائیں گے کیونکہ انہیں اپنی روایات کے بارے میں اچھی طرح پتہ ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں