English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عمر شریف کو جرمنی سے واشنگٹن کیوں نہیں لے جایا جارہا؟

القمر

پاکستان سمیت ایشیا کے اسٹار کامیڈین عمر شریف تاحال جرمنی کے استپال میں زیر علاج ہیں۔ 28 ستمبر
کو خصوصی ائیرایمبولینس کے ذریعے علاج کے لیے واشنگٹن روانہ ہوئے تھے۔

اپنی منزل جارج واشنگٹن یونیورسٹی پہنچنے سے پہلے انہیں جرمنی، آئس لینڈ اور کینڈا کے اسپتالوں میں رکنا
تھا۔ عمر شریف کی صحت انہیں اتنے لمبے سفر کی اجازت نہیں دیتی اسی لیے ڈاکٹرز نے واشنگٹن سے تین
ملکوں کے اسپتالوں میں مختصر قیام کرانے کا فیصلہ کیا تھا۔

جرمنی کے اسپتال میں ان کا ڈائیلائسسز کیا گیا ڈاکٹرز کہتے ہیں اگر آج ان کی صحت میں بہتری ہوئی
تو پھر وہ اگلی منزل کے لیے آج پرواز کر جائیں گے۔
عمر شریف کے اہل خانہ اور ڈاکٹرز نے قوم سے ان کی صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے