English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

روس: طیارہ حادثے میں 16 افراد ہلاک، سات زخمی

روس کی ہنگامی حالات کی وزارت نے بتایا ہے کہ اتوار کو تتارستان کے علاقے میں طیارے کو پیش آئے حادثے میں سولہ افراد ہلاک اور سات زخمی ہو گئے ہیں۔

وزارت کے مطابق ایل-410 طیارہ مقامی وقت کے مطابق نو بج کر 23 منٹ پر منزلنسک کے قریب تباہ ہوا۔ طیارے میں 23 افراد سوار تھے جن میں اسکائی ڈائیورز کا گروپ بھی شامل تھا۔

وزارت کا کہنا ہے کہ طیارے کے ملبے سے سات افراد کو ریسکیو کر کے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔


یہ تصویر این-26 طیارے کی ہے۔ پالانا کے قریب ساحلی علاقے میں گر کر تباہ ہونے والا طیارہ بھی اسی ماڈل کا تھا۔ فائل فوٹو

یہ تصویر این-26 طیارے کی ہے۔ پالانا کے قریب ساحلی علاقے میں گر کر تباہ ہونے والا طیارہ بھی اسی ماڈل کا تھا۔ فائل فوٹو

واضح رہے کہ ایل-410 طیارے میں دو انجن ہوتے ہیں اور اسے مختصر فاصلے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

اگرچہ روس نے حالیہ برسوں میں ہوابازی کے حفاظتی معیار کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات کیے ہیں۔ لیکن دور دراز علاقوں میں طیاروں بالخصوص پرانے طیاروں کے گرنے کے واقعات ہوتے رہتے ہیں۔

گزشتہ ماہ بھی ایک ٹرانسپورٹ طیارے کو پیش آئے حادثے میں چھ افراد ہلاک ہوئے تھے جب کہ جولائی میں بھی ایک فضائی حادثے کے نتیجے میں 28 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔

اس خبر میں شامل بعض معلومات خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ اور ‘اے ایف پی’ سے لی گئی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے