English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سابق امریکی صدر بل کلنٹن خون میں انفیکشن کے سبب اسپتال منتقل

امریکہ کے سابق صدر بل کلنٹن کو طبیعت کی ناسازی پر اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ ان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وہ روبہ صحت ہیں۔

پچھتر سالہ بل کلنٹن کو منگل کی شام کیلیفورنیا میں آئیون کے یو سی آئی میڈیکل سینٹر میں انفیکشن کے سبب داخل کرایا گیا تھا۔

امریکہ کے نشریاتی ادارے ‘سی این این’ نے سابق صدر بل کلنٹن کے ڈاکٹروں کے حوالے سے بتایا ہے کہ ان کے خون میں انفیکشن کی تشخیص ہوئی جو ڈاکٹروں کے خیال میں پیشاب کی نالی میں انفیکشن سے شروع ہوا تھا۔

بل کلنٹن کے ڈاکٹروں الپیش امین اور لیزا بارڈیک نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کلنٹن کا متواتر جائزہ لینے کے لیے انہیں اسپتال میں داخل کیا گیا ہے جہاں انہیں اینٹی باڈیز اور ادویات دی گئی ہیں۔

ڈاکٹروں کے مطابق کلنٹن کے خون کے سفید خلیوں کی تعداد گر رہی تھی البتہ دو دن کے علاج کے بعد اینٹی بائیوٹکس کا ان پر مثبت اثر ہو رہا ہے۔

ڈاکٹروں نے امید ظاہر کی ہے کہ سابق صدر کو جلد گھر بھیج دیا جائے گا۔


بل کلنٹن، جارج بش اور براک اوباما

بل کلنٹن، جارج بش اور براک اوباما

یاد رہے کہ ڈیمو کریٹک رہنما بل کلنٹن 1993 سے 2001 تک امریکہ کے صدر رہے تھے۔

انہیں عوام کے ساتھ رابطے میں رہنے اور پالیسی معاملات پر غیر معمولی سوجھ بوجھ کے حوالے سے یاد کیا جاتا ہے۔

ماضی میں بھی کلنٹن کو صحت کے مسائل کا سامنا رہا ہے۔ 2004 میں ان کی بائی پاس سرجری ہوئی تھی اور 2010 میں ان کے دل کی ایک بند شریان کا آپریشن کر کے دو اسٹینٹس ڈالے گئے تھے۔

’سی این این‘ کے مطابق بل کلنٹن کے اسپتال میں موجودہ داخلے کا تعلق ان کے دل کے مسائل سے نہیں ہے۔

’سی این این‘ نے ڈاکٹروں کے حوالے سے بتایا ہے کہ سابق صدر کو ریاست کیلی فورنیا میں یونیورسٹی آف کیلیفورنیا آئیون میڈیکل سینٹر میں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا گیا تھا تاکہ انہیں پرائیویسی حاصل رہے۔

رپورٹ کے مطابق سابق صدر کو مصنوعی سانس کی مشین پر نہیں رکھا گیا۔

اس خبر میں شامل بعض معلومات خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ لی گئی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے