English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

فیفا کی پابندی سے پاکستانی فٹبالر پریشان

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان میں فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا کی جانب سے پابندی لگنے کے بعد فٹبالرز پریشان ہو گئے، کہتے ہیں کہ پاکستان فٹبال فیڈریشن کا معاملہ جلد حل ہونا چاہیے۔کراچی پورٹ ٹرسٹ کے تحت فٹبال ٹورنامنٹ کا انعقاد، کے پی ٹی اسٹیڈیم میں جاری ایونٹ میں 8 ٹیموں کے درمیان ٹائٹل کے حصول کی جنگ جاری ہے۔ فیفا کی جانب سے پاکستان فٹبال فیڈریشن میں عائد پابندی سے کھلاڑیوں کا خواب چکنا چور ہوگیا۔ کہتے ہیں عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کرنا چاہتے ہیں۔فٹبال کلب کے منتظمین نے بھی اپیل کی ہے کہ پاکستان میں فٹبال کا مستقبل روشن کرنے میں وزیر اعظم مدد کریں۔ فٹبال ٹورنامنٹ کے سنسنی خیز میچز دیکھنے کے لئے آنے والی شائقین کی بڑی تعداد سے انداز لگایا جا سکتا ہے کہ یہاں ٹیلنٹ بھی ہے اور اس کھیل کو پسند بھی خوب کیا جاتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے