English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ناردرن کے کھلاڑی ذیشان ملک فکسنگ کی زد میں آگئے

القمر

لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی ) نے اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت کرکٹر ذیشان ملک کو معطل کردیا ہے۔پی سی بی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ناردرن کرکٹ ایسوسی ایشن سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی ذیشان ملک کو پی سی بی اینٹی کرپشن کوڈ کے آرٹیکل 4.7.1 کے تحت عارضی طور پر معطل کر دیا ہے، وہ پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کی تحقیقات مکمل ہونے تک کسی قسم کی کرکٹ کی سرگرمی میں حصہ نہیں لے سکتے۔ چونکہ اس معاملے پر تحقیقات جاری ہیں، لہذا پی سی بی اس حوالے سے مزید کوئی بھی تبصرہ نہیں کرے گا۔آرٹیکل 4.7.1: (a) اگر پی سی بی اس اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت کسی شریک پر جرم عائد کرنے کا فیصلہ کرتا ہے۔ یا (b) پی سی بی سمجھتا ہے کہ شرکا سے متعلقہ دیگرحالات غیر معمولی ہیں ، تو یہ اس کا صوابدیدی اختیار ہو گا ، یا جہاں پی سی بی یہ سمجھتا ہے کہ کھیل کی سالمیت کو دوسری صورت میں سنجیدگی سے نقصان پہنچایا جا سکتا ہے ۔ شرکا کو عارضی طور پر معطل کرنے کا کوئی بھی فیصلہ شرکا کو تحریری طور پر بھیجا جائے گا ، جس کی ایک کاپی اسی وقت آئی سی سی اور نیشنل فیڈریشن کو بھی بھیجی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے