ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ٹی 20ورلڈ کپ، افغان ٹیم دبئی پہنچ گئی

دبئی(جسارت نیوز)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کیلیے افغانستان کرکٹ ٹیم دبئی پہنچ گئی۔افغانستان کرکٹ ٹیم دوحا میں 6 روز قیام کے بعد دبئی پہنچی ہے، دوحا میں افغان ٹیم نے قرنطینہ کے دوران ٹریننگ بھی کی۔افغان کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ کا آغاز جنوبی افریقا کے خلاف میچ سے کرے گی، دونوں ٹیمیں 18 اکتوبر کو وارم اپ میچ میں مدمقابل ہوں گی۔واضح رہے کہ حال ہی میں زمبابوے کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اینڈی فلاور کو افغانستان کرکٹ ٹیم کا کنسلٹنٹ مقرر کیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں