English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

برطانوی رکن پارلیمان ڈیوڈ ایمیس قاتلانہ حملے میں ہلاک

القمر

برطانوی عہدے داروں نے بتایا ہے کہ برطانوی پارلیمنٹ کے ایک رکن ڈیوڈ امیس جنوب مشرقی برطانیہ میں اپنے آبائی ڈسٹرکٹ کے ایک چرچ میں جمعے کو اس وقت کئی بار چاقو کے وار کے بعد ہلاک ہو گئے جب وہ اپنے حلقے کے ووٹروں سے ملاقات کر رہے تھے۔

69 سالہ ڈیوڈ امیس قدامت پسند پارٹی کے ایک رکن تھے اور انگلینڈ کے ایسیکس میں ساوتھ اینڈ ویسٹ کی نمائندگی کرتے تھے۔

برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے ڈیوڈ امیس کی ہلاکت پر گہرے صدمے اور غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے دل دکھ سے بھرے ہوئے ہیں۔ انہوں نے جانوروں پر ظلم روکنے کے لئے رکن پارلیمان کی خدمات کو سراہا اور انہیں برطانوی سیاست کے انتہائی مہربان، مہذب اور شائستہ افراد میں سے ایک قرار دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ایک 25 سالہ مشتبہ شخص حراست میں ہے۔

ایسیکس پولیس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’’ہم اس واقعے کے سلسلے میں کسی اور کی تلاش نہیں کر رہے ہیں؛ اور ہمارے خیال میں اس وقت عوام کو کوئی خطرہ لاحق نہیں ہے”۔

امیس، جو 1983 سے رکن پارلیمنٹ تھے، شادی شدہ تھے اور ان کے پانچ بچے ہیں۔

اس رپورٹ کے لئے کچھ معلومات ایسو سی ایٹڈ پریس اور رائٹرز سے لی گئی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے