ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پشاور فالکنز نے خیبر پختونخوا ہاکی لیگ جیت لی

پشاور (جسارت نیوز) پشاور فالکنز نے بنوں پینتھرز کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دیکر پہلی بینک آف خیبر، خیبر پختونخوا ہاکی لیگ جیت لی، ٹرائبل لائنز تیسری پوزیشن کے میچ کھیلنے نہیں آئی جس نے سیمی فائنل میں امپائر کے فیصلے پر احتجاج کرتے ہوئے لیگ چھوڑی تھی جس پر کوہاٹ ایگلز کو تیسری پوزیشن کا حقدار قرار دیا گیاپشاور کے ابوبکر کو انفرای 14 گول کرنے پر مین آف دی لیگ قرار دیا گیا۔ وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی اطلاعات واعلیٰ تعلیم اور سیکرٹری کھیل عابد مجید نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ لالہ ایوب ہاکی اسٹیڈیم میں کھیلے لئے فائنل کے پہلے دو کوارٹرز بغیر کسی گول کے برابر رہے تیسرے کوارٹر اور میچ کے مجموعی 45 ویں منٹ میں بنوں کے معین شکیل نے فیلڈ گول کرتے ہوئے ٹیم کو برتری دلا دی تاہم وہ ایک منٹ سے زیادہ برقرار نہ رہی جب پشاور کے نوخیز ملک ایک ہی منٹ بعد فیلڈ گولڈ کرتے ہوئے مقابلہ ایک ایک گول سے برابر کر دیا۔ 56 ویں منٹ میں پشاور کو پینلٹی کارنر ملا جسے ضائع کیا گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں