ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اجمل نصیب ہمدم کرکٹ کلب کے بلامقابلہ صدر اور ساجد انصاری خزانچی منتخب

کراچی ( اسٹاف ر پورٹر)اجمل نصیب ہمدم کرکٹ کلب کے بلامقابلہ صدر اور ساجد انصاری خزانچی منتخب ہوگئے۔پی سی بی کی جانب سے رجسٹرڈ کرکٹ کلبوں کو 15 اکتوبر تک انتخابات کرانے کی ہدایت کی گئی تھی۔ اس سلسلے میں سندھ ریجن کے کلبوں کی جانب سے انتخابات کا اعلان کیا گیاتاہم مختلف عہدوں کے لیے ایک سے زائد امیدوار سامنے نہ آسکے، گزشتہ روز ہمدم کرکٹ کلب کی جنرل باڈی کا اجلاس اجمل نصیب کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا۔اجلاس میں ووٹرز اور دیگر ممبران نے شرکت کی۔ اجلاس کے شرکاء نے پی سی بی کے نئے ترمیمی آئین کی توثیق کی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں