English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کھیلوں کی فیڈریشنز کی جناح اسپورٹس کمپلیکس میں چودراہٹ ختم

کراچی(سید وزیر علی قادری)پاکستان اسپورٹس بورڈ نے تزئین و آرائش کے نام پر ا سپورٹس فیڈریشنز کو دوسرا نوٹس بھجواتے ہوئے اپنے دفاتر ایک ہفتے میں خالی کرنے کا حکم جاری کردیا۔پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ڈائر یکٹر جنرل کرنل (ر)آصف زمان کی ہدایت کے بعد پاکستان روئنگ فیڈریشن، اتھلیٹکس فیڈریشن، والی بال ، ٹینس فیڈریشن، پاکستان ہاکی فیڈریشن، بیڈمنٹن فیڈریشن، فٹبال فیڈریشن، کبڈی فیڈریشن اور الپائن کلب آف پاکستان کو13اکتوبر کو بھجواے گئے نوٹس میں تمام متعلقہ فیڈریشنز کو متنبہ کیا گیا ہے کہ وہ ہنگامی بنیادوں پر ایک ہفتے کے اندر اندر پاکستان اسپورٹس بورڈ اسلام آباد میں قائم اپنے دفاتر کو خالی کر دیں ۔دوسری جانب مختلف اسپورٹس فیڈریشنز کے عہدداران نے پاکستان اسپورٹس بورڈ کے اس اقدام پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ اگر ا سپورٹس کمپلیکس میں کھیلوں کی فیڈریشنز کے دفاتر نہیں ہونگے تو کہاں ہونگے ۔ تاہم دیگر کھیلوں کی تنظیموں کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ ستم ظریفی ہے کہ ان چند فیڈریشنز سے پاکستان اسپورٹس بورڈ کے جناح اسپورٹس کمپلیکس میں عرصے سے اجارہ داری قائم کی ہوئی تھی جبکہ ان کے عہدیداران کا تعلق لاہور اور دیگر شہروں سے تھا۔ یہ فیڈریشنز مفت میں حاصل جگہ کے ہونے کے باوجود اپنے کھاتوں میں کرایہ کی مد میں رقم بٹورا کرتے تھے لیکن موجود ہ حکومت اور وفاقی وزیر نے ذاتی طور پر اس بات کا سختی سے نوٹس لیا ہے کہ چند فیڈریشنز کو یہ سہولت کیوں حاصل ہے۔ لہذا جب تعمیراتی کام عمارت میں شروع ہوا تو اس کا فائدہ اٹھاتے ہویے انتظامیہ نے اس چودہراٹ کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا اور ان نام نہاد فیڈریشنز کے خلاف یہ پہلا قدام ہے ۔ زرائع کے مطابق کھیل سے تعلق رکھنے والے بہت جلد اچھی خبر اور بہت سے اقدامات کی خوشخبری سنیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے