English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

فلم ریلیز ہونے سے پہلے رجنی کانتھ اسپتال میں داخل

القمر

بالی ووڈ اور تامل فلموں‌ کے اسٹار رجنی کانتھ کو چنئی کے اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے. تانل فلموں کے مہنگے ترین
اداکار رجنی کانتھ کے سیکریٹری ریاض احمد کا کہنا ہے کہ وہ معمول کے چیک اپ کرانے اسپتال میں داخل
ہوئے ہیں اور جلد گھر واپس چلے جائیں گے.
رجنی کانتھ کو چند روز پہلے ہی بھارت کا بڑا اعزاز داداصاحب پھالکا ایوارڈ سے نوازا گیا ہے. فلمی کیئریر
سے پہلے رجنی کانتھ بس ڈرائیور تھے اور جس دوست نے انہیں‌ بس ڈرائیوری چھوڑ کر فلم انڈسٹری میں
کام کرنے کا مشورہ دیا تھا انہوں نے یہ ایوارڈ اسی دوست کے نام کر دیا.
دیوالی پر ان کی نئی فلم اناتھی ریلیز ہونے جاری ہے. ستر سالہ ہیرو کے اسپتال جانے پر شائقین پریشان ہو گئے
ہیں‌ انہوں‌ نے دعا کی ہے کہ وہ جلد صحتیاب ہو کر لوٹیں.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے