ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مختصر دورانئے کے طبی معائنے کے بعد بائیڈن نے صدارتی ذمہ داریاں سنبھال لیں

امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے جمعے کو معمول کے ایک جسمانی معائنے کے مختصر وقفے کے بعد اپنی وائٹ ہاؤس کی ذمہ داریاں پھر سے سنبھال لی ہیں۔

بائیڈن نے ‘کولونوسکوپی’ کے معائنے کے دوران بے ہوشی کی حالت میں جانے سے قبل آئین کے مطابق صدارتی اختیارات نائب صدر کاملا ہیرس کو منتقل کیے تھے۔

وائٹ ہاوس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ معائنےکے لیے صدر بائیڈن کو تھوڑی دیر کے لیے بے ہوش کرنے کی ضرورت تھی۔

بائیڈن کا یہ طبی معائنہ واشنگٹن سے جڑی ریاست میری لینڈ میں قائم والٹر ریڈ نیشنل ملٹری میڈیکل سنٹر میں کیا گیا۔

صدر بائیڈن کے نائب صدر کاملا ہیرس کو صدارتی اختیار دینے کے خط کا عکس

صدر بائیڈن کے نائب صدر کاملا ہیرس کو صدارتی اختیار دینے کے خط کا عکس

وائٹ ہاوس کی پریس سیکرٹری جین ساکی نے ایک نیوز بریفنگ میں بتایا کہ صبح 11 بج کر 35 منٹ پر صدر بائیڈن نے نائب صدر ہیرس کو فون کر کے بتایا کہ وہ معائنے کے بعد ہوش میں واپس آگئے ہیں، وہ بہتر حالت میں ہیں اور اپنے فرائض ادا کرنے کے لیے تیار ہیں۔

ساکی نے کہا کہ طبی ماہرین صدر بائیڈن کے جسمانی معائنے کے بعد ان کی صحت کے بارے میں ایک جامع سمری تیار کر رہے ہیں جو میڈیا کو بھی جاری کی جائے گی۔

بائیڈن کے صدارتی اختیار سنبھالنے کے بعد یہ ان کا پہلا طبی معائنہ تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں