English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

چارسدہ: قرآن کو جلانے والا مبینہ ملزم گرفتار، مشتعل ہجوم نے پولیس چوکی کو آگ لگا دی

القمر

خیبرپختونخوا کے ضلع چار سدہ میں مبینہ طور پر قرآن کو جلانے کی اطلاعات ہیں جب کہ پولیس نے مبینہ ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

پشاور سے وائس آف امریکہ کے نمائندے شمیم شاہد کے مطابق اتوار کو قرآن کو جلانے کا مبینہ واقعہ ضلع چارسدہ کی تحصیل تنگی کے علاقے مندنی میں پیش آیا۔ بعدازاں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مبینہ ملزم کو حراست میں لے لیا۔

واقعے کے بعد مشتعل افراد نے ہری چند شاہراہ پر احتجاج کیا اور اسے ہر قسم کی ٹریفک کی آمد و رفت کے لیے بند کر دیا۔

مظاہرین ملزم کو حوالے کرنے کا مطالبہ کر رہے تھے۔ اس دوران پرتشدد ہجوم نے مندنی تھانے پر دھاوا بول دیا اور تھانے کا مرکزی دروازہ اکھاڑ دیا۔

پولیس نے ہجوم کو منتشر کرنے کے لیے ہوائی فائرنگ، آنسو گیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج بھی کیا۔ اسی اثنا میں ہجوم نے ہری چند پولیس چوکی کو آگ لگا دی۔

صورتِ حال کشیدہ ہونے پر علاقے میں اضافی نفری طلب کر لی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے