پاکستان کی معروف براڈ کاسٹر ماضی کی ٹی وی اداکارہ اور ادیبہ نیلوفر عباسی نے کہا ہے کہ موجودہ دور میں فنون لطیفہ کا انداز اور مزاج بدل گیا ہے لیکن ماضی میں جو کام ہوتا تھا وہ آج بھی کلاسیک میں شمار کیا جاتا ہے وہ امریکہ سے کراچی آمد کے موقع پر پریس کلب کلچرل کمیٹی کی جانب سے اپنے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں اظہار خیال کررہی تھیں، اس موقع پر کراچی ٹیلی ویژن سینٹر کے سابق جنرل منیجر اور سینئر پروڈیوسر ظہیر خان، اقبال لطیف، سینئر صحافی اور پریس کلب کے سابق سیکریٹری مقصود یوسفی، پرویز مظہر، ذیشان صدیقی، شمس کیریو ، عابد بشیر، ارمان صابر، نادرا مشتاق، گلوکار سارا حسن، قلمکار خدیجہ محمود کے علاوہ پریس کلب کی کلچرل کمیٹی کے سیکریٹری عبدالوسیع قریشی نے بھی اظہار خیال کیا اور نیلوفر عباسی کی شخصیت اور ان کے فن کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے انھیں خراج تحسین پیش کیا، جبکہ کراچی پریس کلب کے سیکریٹری رضوان بھٹی نے نیلوفر عباسی کو سندھ کی روایتی اجرک کا تحفہ بھی پیش کیا، نیلوفر عباسی نے مزید کہا کہ فنکاروں کو پروان چڑھانے اور انہیں عوام میں پہچان دلانے میں صحافیوں کا کردار ہمیشہ سے اہم رہا ہے خاص طور پر کراچی پریس کلب کے پلیٹ فارم سے فنکاروں کی پذیرائی بڑے فخر کی بات ہے، ظہیر خان نے کہا کہ نیلو فر عباسی جیسی شخصیات آج بھی پوری دنیا میں پاکستان ٹیلی ویژن کی پہچان ہیں، شہزوری کے کردار میں وہ رنگ بھرے تھے جس نے ان کے کردار کو امر بنادیا، اقبال لطیف نے کہا کہ نیلوفر عباسی میرے لئے اپنی بہنوں سے بڑھ کر ہیں، ان کی شادی ہوئی تو میں نے ہی انہیں قمر علی عباسی کے ہمراہ رخصت کیا تھا، نیلوفر اپنے فنی میدان میں صداکارہ اور اداکارہ دونوں حیثیت سے کامیاب رہی ہیں، مقصود یوسفی نے کہا کہ نیلوفر اور قمر علی عباسی کا ہمارے دلوں میں ہمیشہ سے ہی احترام کا رشتہ رہا ہے، اس لئے یہ جب بھی کراچی آتی ہیں انہیں پریس کلب میں ضرور مدعو کرتے ہیں۔
The post فنون لطیفہ کا انداز اور مزاج بدل گیا، نیلوفر عباسی appeared first on Khabarwalay.
