English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

امریکی سینیٹ نےچین میں جبری مشقت سے تیار کردہ مصنوعات پر پابندی کی منظوری دے دی

امریکی سینیٹ نے جمعرات کو ایک ایسے بل کی منظوری دے دی جس کے تحت چین کے صوبے سنکیانگ سے تمام مصنوعات کی درآمد پر اس وقت تک پابندی ہوگی جب تک کاروباری ادارے یہ ثبوت مہیا نہ کر دیں کہ ان کی تیاری میں جبری مشقت نہیں لی گئی ہے۔

اس سے پہلے وہائٹ ہاؤس اس بارے میں تامل سے کام لے رہا تھا جس کی بڑی وجہ تجارتی کمپنیوں کی جانب سے خدشات کا اظہار تھا۔

چین میں مذہبی اور نسلی اقلیتوں کے ساتھ مبینہ منظم ناروا سلوک کے باعث، خاص طور پر ملک کے مغربی حصے خصوصاً صوبے سنکیانگ میں جہاں مسلمانوں کی اکثریت ہے، چین پر امریکہ کی پابندیوں کے حوالے سے یہ تازہ ترین اقدام ہے۔


واشنگٹن نے صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کی جانب سے شمالی کوریا پر نئی پابندیاں لگائی ہیں۔ صدر بائیڈن کی انتظامیہ نے میانمار پر لگائی گئی پابندیوں میں فوجی کمپنیوں کو نشانہ بنایا۔

واشنگٹن نے صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کی جانب سے شمالی کوریا پر نئی پابندیاں لگائی ہیں۔ صدر بائیڈن کی انتظامیہ نے میانمار پر لگائی گئی پابندیوں میں فوجی کمپنیوں کو نشانہ بنایا۔

چین ایسے کسی ناروا سلوک کی تردید کرتا ہے اور اس کا کہنا ہے کہ اس کے اقدامات دہشت گردی کے سدِ باب اور علیحدگی کی تحریک کو روکنے کے لئے ضروری ہیں۔

بائیڈن انتظامیہ نے جمعرات کے روز، سنکیانگ میں ان کی کارروائیوں کی بنا پر، چین کی متعدد بائیوٹیک اور سرویلنس کمپنیوں پر بھی نئی پابندیوں کا اعلان کیا۔ ان میں ڈرون تیار کرنے والی سرکردہ کمپنی اور بعض سرکاری ادارے بھی شامل ہیں۔

امریکی کامرس ڈیپارٹمنٹ نے چین کی اکیڈیمی آف ملٹری سائنسز اور اس کے گیارہ تحقیقاتی اداروں پر بھی، جو چینی فوج کی مدد کے لئے بائیو ٹیکنالوجی کے استعمال پر توجہ دیتے ہیں، نئی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔

چین کے حراستی مرکز سے بچ نکلنے والی 'مہر گل' کی کہانی





please wait



No media source currently available

چینی مصنوعات کی درآمد کا یہ بل سینیٹ سے منظوری کے بعد اب دستخطوں کے لئے صدر بائیڈن کو بھجوایا جائے گا۔

وہائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری جین ساکی نے گذشتہ ہفتے کہا تھا کہ صدر بائیڈن اس اقدام کی حمایت کرتے ہیں جبکہ اس بل کے اس سے پہلے کے مسودے پر وہائٹ ہاؤس کو کھلے بندوں کسی مؤقف کے اظہار میں تامل رہا ہے۔

اس سے قبل منگل کو، امریکی ایوانِ نمائندگان نے چین میں ایغور مسلمانوں سے زبردستی مشقت کے ذریعے بنوائی گئی مصنوعات کی درآمد پر پابندی لگانے کے اقدامات کا آغاز کر دیا۔ ایک سال سے زائد جاری رہنے والے مذاکرات کے بعد ‘ایغور فورسڈ لیبر پریوینشن ایکٹ’ کو کانگریس نے پاس کر لیا ہے۔

(خبر کا کچھ مواد اے پی سے لیا گیا ہے)

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے