English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

برف باری سے ورجینیا کی اہم شاہراہ پر متعدد حادثات، 15 گھنٹوں تک ٹریفک معطل

پیر کے روز امریکہ کے مشرقی ساحل کے ساتھ ساتھ رچمنڈ سے بوسٹن تک آنے والے سرمائی طوفان اور شدید برف باری کے نتیجے میں لاکھوں صارفین کو بجلی کی ترسیل بند رہی، جو ابھی تک معمول پر نہیں آئی، جب کہ حکام کے مطابق، ریاست ورجینیا میں انٹر اسٹیٹ 95 کی 50 میل تک شاہراہ پر موٹر گاڑیاں 15 گھنٹوں تک پھنسی رہیں۔

ٹریفک معطل ہونے کا سبب مختلف مقامات پر چھ ٹریکٹر اور ٹریلروں کو پیش آنے والے حادثات بتائے جاتے ہیں، جس کے بعد اس اہم ہائی وے پر ٹریفک کا نظام بری طرح متاثر رہا،جسے بحال کیاجا رہا ہے۔

برف میں دھنس جانے والی ایک میٹرو ریل

برف میں دھنس جانے والی ایک میٹرو ریل

ورجینیا کے محکمہ ٹرانسپورٹیشن نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ورجینیا کی کیرولین کاؤنٹی میں روتھر گلین کے مقام پر اور پرنس ولیم کاؤنٹی میں ڈمفریز کے علاقے میں آئی 95 پر دونوں اطراف کی ٹریفک بند رہی۔


واشنگٹن ڈی سی کے قریب آئی 495 بیلٹ وے پر متعدد ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے۔

واشنگٹن ڈی سی کے قریب آئی 495 بیلٹ وے پر متعدد ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے۔

ٹریکٹر اور ٹریلر کے مابین پیر کی شام ہونے والے حادثات میں کوئی زخمی نہیں ہوا، لیکن امریکہ کے مشرقی ساحل کی اس اہم سڑک پر، جو شمال جنوب ہائی وے کہلاتی ہے، ٹریفک گھنٹوں تک رکی رہی اور برف جمنے کے نتیجے میں پھنسی ہوئی ٹریفک کو رواں کرنے کا کام فوری طور پر ممکن نہیں رہا تھا۔

واشنگٹن ڈی سی کی ایک سڑک کا منظر

واشنگٹن ڈی سی کی ایک سڑک کا منظر

کئی گھنٹوں تک سڑک پر پھنس کر رہ جانے والے افراد نے پریشانی کی حالت میں سوشل میڈیا کے ذریعے پیٹرول، کھانے کی اشیا اور پانی ختم ہو جانے کی شکایت کی۔

ورجینیا کے محکمہ نقل و حمل نے منگل کی صبح پانچ بج کر 20 منٹ پر اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ پھنسے ہوئے افراد کی مدد کا کام تیزی سے جاری ہے، جسے جلد مکمل کر لیا جائے گا۔

[ورجینیا سے ڈیموکریٹ پارٹی کے سینیٹ کے رکن، ٹم کین نے ایک ٹوئٹ میں بتایا ہے کہ وہ پیر کی سہ پہر ایک بجے ورجینیا سے واشنگٹن ڈی سی کے لیے روانہ ہوئے؛ اور 19 گھنٹوں کے بعد بھی وہ کیپیٹل کی عمارت کے قریب نہیں پہنچ پائے]

نیشنل ویدر سروس کی اطلاع کے مطابق، پیر کے روز آنے والے شدید طوفان اور برف باری کے نتیجے میں علاقے میں سات سے 11 انچ تک برف پڑ چکی تھی، جس کے باعث ریاست ورجینیا کے وسطی اور شمالی علاقوں میں ہزاروں کی تعداد میں ٹریفک حادثات پیش آئے اور گاڑیاں پھنس کر رہ گئیں۔ پیر کے دن سہ پیر تین بج کر تیس منٹ تک ورجینیا اسٹیٹ پولیس کو حادثات سے متعلق 2000 سے زائد ٹیلی فون کال موصول ہوئیں، جس کا سبب موسم کی خرابی اور سڑک کی مشکل صورت حال بتائی جاتی ہے۔

ذرائع آمد و رفت کے محکمے کے مطابق،صورت حال اُس وقت مزید پیچیدہ ہو گئی جب بجلی کی ترسیل بند ہونے پر ٹریفک کیمروں کے نظام نے کام کرنا چھوڑ دیا۔

[ایک اور ٹوئٹ میں سینیٹر ٹم کین نے بتایا کہ ٹریفک میں پھنسے ہوئے ایک خاندان نے، جس کا تعلق فلوریڈا سے تھا، رات گئے پھنسے ہوئے دوسرے گاڑی سواروں کے ساتھ مالٹوں کی سوغات بانٹنا شروع کی۔ انھیں خدا خوش رکھے۔]

ادھر صارفین کو بجلی فراہم کرنے والے ادارے نے بتایا ہے کہ منگل کے روز تک دو لاکھ 81 ہزار صارفین کی بجلی بحال نہیں ہو پائی تھی۔

گھروں کے باہر برف ہی برف، امریکی شہری کیا کر رہے ہیں؟





please wait



No media source currently available

[گزشتہ سال کی وڈیو رپورٹ]

برف باری کی پیش گوئی کے بعد ریاست ورجینیا کی پولیس نے انتباہ جاری کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ ماسوائے انتہائی ضروری کام کے، سڑک کے سفر سے اجتناب برتا جائے، خاص طور پر شام کے وقت یا جب درجہ حرارت یخ بستہ سطح چھونے لگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے