English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

امریکہ:کووڈ۔19 کی روک تھام کی پالیسیاں چیلنج، سپریم کورٹ میں مقدمے کی سماعت

امریکی عدالت عظمیٰ صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کی کووڈ 19 سے نمٹنے کے لیے اختیار کردہ دو پالیسیوں کے خلاف دائر مقدمے کی سماعت کا جمعے کے دن آغاز ہو رہا ہے، جس دوران ان احکامات پر دلائل سنے جائیں گے،جو انتظامیہ نے سرکاری اداروں کے توسط سے جاری کیے ہیں۔

ایک بیان میں وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری جین ساکی نے کہا ہے کہ مہلک وبا ”کووڈ 19 کی روک تھام کے حوالے سے یہ پالیسیاں خاص اہمیت کی حامل ہیں”۔

زیر سماعت مقدمے میں ان پالیسیوں پر نظر ثانی کی جائے گی جو ہدایات پیشہ ورانہ تحفظ اور صحت کی انتظامیہ یعنی ‘اکوپیشنل سیفٹی اینڈ ہیلتھ ایڈمنسٹریشن (او ایس ایچ اے)’ اور سینٹرز فار میڈیکیئراینڈ میڈیکیڈ سروسز (سی ایم ایس) کے توسط سے جاری کی گئی تھیں۔


اومیکرون دنیا بھر میں تیزی سے پھیلنے والے ویرینٹ کی حیثیت اختیار کر چکا ہے۔ کم شدت کی یہ جینیاتی قسم ویکسین نہ لگوانے والوں کے لیے بدستور خطرناک ہے۔

اومیکرون دنیا بھر میں تیزی سے پھیلنے والے ویرینٹ کی حیثیت اختیار کر چکا ہے۔ کم شدت کی یہ جینیاتی قسم ویکسین نہ لگوانے والوں کے لیے بدستور خطرناک ہے۔

‘او ایس ایچ اے’ کی پالیسی میں 100 یا اس سے زیادہ کارکنوں والے نجی ادارے کے مالکان سے تقاضا کیا گیا ہے کہ وہ یہ بات یقینی بنائیں کہ ان کے ملازمین مکمل طور پر ویکسین شدہ ہوں یا پھر ان کا ہر ہفتے کرونا ٹیسٹ کیا جائے۔

سینٹر فار میڈیکیئر اینڈ میڈیکیڈ سروسز (سی ایم ایس) کے جاری کردہ ہدایت نامے کے تحت صحت کی دیکھ بھال کی سہولیات سے وابستہ کارکنان جو وفاقی میڈیکیئر اور میڈیکیڈ سے رقوم حاصل کرتے ہیں، ان کے لیے لازم ہے کہ انھوں نے ویکسین کی مکمل خوراکیں لے رکھی ہوں۔ اس ضمن میں استثنیٰ صرف انہی افراد کو مل سکتا ہے جو اپنے مخصوص مذہبی عقائد کے باعث یہ احکامات بجا نہ لا سکیں۔

ریپبلکن قیادت والی ریاستوں اور کاروبار اور مذہبی گروہوں کے اتحاد نے ان پالیسیوں اور ان کے عملی نفاذ کو چیلنج کیا ہے۔ ساتھ ہی، انھوں نے ان ہدایات کے باعث کمپنیوں اور ان کے کارکنان پر پڑنے والے اثرات سے متعلق سوالات اٹھائے ہیں۔

ویو 360 | کرونا وائرس کی عالمی وبا: کیسز میں ریکارڈ اضافہ | بدھ، 22 دسمبر 2021 کا پروگرام





please wait



No media source currently available

تاہم، امریکن میڈیکل ایسوسی ایشن اور امریکن پبلک ہیلتھ ایسوسی ایشن کے علاوہ صحت کے وفاقی ادارے سے تعلق رکھنے والے متعدد سابق اہل کاروں نے ان ہدایات کی توثیق کر رکھی ہے۔

یہ مقدمہ ایک ایسے موقع پر باقاعدہ شنوائی کے لیے سپریم کورٹ کے سامنے لایا گیا ہے، جب ملک کی کئی نچلی عدالتوں کے فیصلوں میں ان پالیسیوں کے حوالے سے مختلف آرا کا اظہار کیا گیا ہے۔

کووڈ 19 کے باعث امریکہ میں اب تک لاکھوں افراد بیمار ہو چکے ہیں، جب کہ 800،000 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے