English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء ذوالفقار علی زلفی کے زیر صدارت اہم اجلاس

القمر

ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمراء کا کہنا ہے کہ 10 روزہ ڈرامہ فیسٹیول میں معیاری ڈرامہ پیش کیئے جائیں گے۔
الحمراء کی اس قابل تقلید کاوش کو دیکھنے والے مدتوں یاد رکھیں گے۔
ذولفقار زلفی کا کہنا تھا کہ یہ فیسٹیول 20تا 29جنوری تک پیش کیا جائے گا، عوام سے فیسٹیول میں شرکت کی بھرپور اپیل ہے۔
ڈرامہ فیسٹیول میں معروف تھیٹر گروپس اپنے ڈرامہ پیش کریں گے،تیاریوں کے لئے بھرپور تگ و دو کی گئی ہے۔اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن آفتاب احمد انصاری، ڈپٹی ڈائریکٹر پی آر صبح صادق کی شرکت ڈرامہ فیسٹیول دیکھنے والے شائقین کو کوویڈ ایس او پیز کر سختی سے عمل درآمد کروا یا جائے گا۔اس فیسٹیول کا مقصد معاشرتی اصلاح کے لئے نوجوان نسل کو ترغیب دینی ہے۔لاہور آرٹس کونسل الحمراء کے زیر اہتمام 24ویں ڈرامہ فیسٹیول کا انعقاد کیا جا رہا ہے،اس میں ڈرامہ ”پرمیشر سنگھ“،”جنون“،”داستان حضرت انسان“،”ہور دا ہور“،”میڈا عشق وی تو“،”یہ بھی کوئی زندگی ہے“،”سانوری“،”شاہ حسین مادھولعل“،”لپڑ۔مریا ہویا کتا“،”دیوانہ بکار خیش ہشیار“بالترتیب ماس فاؤنڈیشن،عکس تھیٹر،غیور تھیٹر اینڈ عارف امین ڈرامیٹک،سلامت پروڈکشن،کریٹرز پروڈکشن،سنگیت تھیٹر،ڈولفن کمیونیکیشن،اجوکاء تھیٹر اور آزاد تھیٹر اپنے ڈرامے پیش کریں گے۔ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء ذوالفقار علی زلفی کے زیر صدارت ہونے والے اہم اجلاس میں 24ویں الحمراء ڈرامہ فیسٹیول کو حتمی شکل دے دی گئی۔ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء ذوالفقار علی زلفی نے اس حوالے سے کہا کہ 10روزہ ڈرامہ فیسٹیول میں معیاری ڈرامہ پیش کیئے جائیں گے،الحمراء کی اس قابل تقلید کاوش کو دیکھنے والے مدتوں یاد رکھیں گے۔اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن آفتاب احمد انصاری، ڈپٹی ڈائریکٹر پی آر صبح صادق،اسسٹنٹ ڈائریکٹر خرم نویل، منیٰ ہارون، محمود یعقوب،نوین روما،طاہر محمود نے بھی قیمتی آراء دیں۔ترجمان الحمرا ء صبح صادق کے مطابقڈرامہ فیسٹیول دیکھنے والے شائقین کو کوویڈ ایس او پیز کر سختی سے عمل درآمد کروا یا جائے گا،اس فیسٹیول کا مقصد معاشرتی اصلاح کے لئے نوجوان نسل کو ترغیب دینی ہے۔ڈرامہ فیسٹیول میں معروف تھیٹر گروپس اپنے ڈرامہ پیش کریں گے،تیاریوں کے لئے بھرپور تگ و دو کی گئی ہے۔یہ فیسٹیول 20تا 29جنوری تک پیش کیا جائے گا، عوام سے فیسٹیول میں شرکت کی بھرپور اپیل ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے