جو بائیڈن کی صدارت کے پہلے سال کے سب سے بڑے چیلنجز، کتنی کامیابی ہوئی؟
امریکی صدر بائیڈن کی صدارت کے پہلے سال کی کارگردگی پر ایک نظر
امریکی صدر بائیڈن کی صدارت کے پہلے سال کے بڑے چیلنجز
امریکی صدر بائیڈن نے صدارت کا ایک سال مکمل ہونے پر وائٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اپنی ٹیم پر زور دیا کہ ملک کے اندر مہنگائی سے نمٹنے کے لیے مزید اقدامات کریں۔ صدر بائیڈن کو درپیش چیلنجز اور ان کی پہلے سال کی کارکردگی پر جانتے ہیں وائس آف امریکہ کی نیلوفر مغل سے اسد اللہ خالد کی گفتگو میں۔
ORIGINAL INTRO
امریکی صدر بائیڈن نے صدارت کا ایک سال مکمل ہونے پر وائٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی ٹیم پر زور دے رہے ہیں کہ ملک کے اندر مہنگائی سے نمٹنے کے لیے مزید اقدامات کریں۔امریکی صدر جو بائىڈن کو ملک کی صدارت سنبھالے آج ایک سال مکمل ہو چکا۔۔20 جنوری 2020کو جب انہوں نے 46ویں صدر کا حلف اٹھا یا تھا توامریکہ بڑی سیاسی تقسیم کا شکار تھا۔ ۔۔حلف برداری کی تقریب سے صرف تیرہ روز قبل سابق صدر ٹرمپ کے حامیوں کی جانب سے کانگرس کی عمارت پر حملے میں کم از کم پانچ افراد ہلاک ہوگئے تھے ۔حملہ آوروں کا مقصد امریکی کانگرس کی طرف سے نو منتخب صدر کی کامیابی کی توثیق کی کارروائی کو رکوانا تھا ۔ اگرچہ اس حملے کے باو جود یہ کاروائی مکمل ہوئی ، اس سے امریکی معاشرے میں گہری ہوتی ہوئی سیاسی تقسیم اور بھی ابھر کر سامنے آئی ۔ اس خلیج کے ہوتے ہوئے مفاہمت اور ہم آہنگی کی ایسی آواز بننا جس پر امریکی قوم متحد ہوسکے، نئے منتخب صدر کا سب سے پہلا اور بڑا چیلنج تھا ۔ دوسرا بڑا چیلنج عالمی وبا کے اثرات سے امریکی قوم کو محفوظ رکھنا اور عالمی لیڈر شپ مہیا کرنا تھا۔
ان چیلنجز میں صدر بائیڈن کہاں تک کامیاب ہوئے ۔ اس پر نظر ڈالیں گے کچھ دیر میں ۔ اس وقت دیکھتے ہیں کہ اپنی صدارت کا ایک سال مکمل ہونے پر چھیالسویں امریکی صدر کی وہائیٹ ہاوس میں پہلے سال کے دوران کا ر کردگی کیسی رہی ۔ جانتے ہیں نیلو فر مغل سے
