English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شمالی کوریا کا دو کروز میزائل کا ناکام تجربہ

شمالی کوریا نے منگل کی صبح دو کروز میزائل کاتجربہ کیاہے۔ جنوبی کوریا کی فوج کے مطابق پیانگ یانگ کی جانب سے یہ اس سال کا پانچواں میزائل تجربہ تھا۔

جنوبی کوریا کی یونہپ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یہ میزائل اندرون ملک سے فائر کیے گئے جو کوریا کے مشرقی ساحل کے قریب سمندر میں جا گرے۔

جنوبی کوریا کی فوج نے وائس آف امریکہ کو بھیجے گئے ایک پیغام میں میزائل داغے جانے کی تصدیق کرتےہوئے کہا ہے کہ حکام ابھی اس کا تفیصلی جائزہ لے رہے ہیں۔

اس سال اب تک شمالی کوریا نے پانچ الگ الگ مواقع پر کل آٹھ میزائل داغے ہیں۔ گزشتہ ہفتے شمالی کوریا نے طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل اور جوہری تجربات دوبارہ شروع کرنے کی دھمکی بھی دی تھی۔


شمالی کوریا میں گزشتہ برس میزائل داغے جانے کا تجربہ۔ مارچ 29, 2020

شمالی کوریا میں گزشتہ برس میزائل داغے جانے کا تجربہ۔ مارچ 29, 2020

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق شمالی کوریا پر کسی بھی فاصلے تک مار کرنےوالے میز ائل کے تجربے سمیت کسی بھی بیلسٹک میزائل کی سرگرمیوں پر پابندی عائد ہے۔ تاہم، قرارداد میں کروز میزائل کے تجربات پر پابندی نہیں۔

شمالی کوریا نے حال ہی میں امریکہ کی مبینہ مخاصمانہ پالیسی پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے، اور خصوصی طور پر جنوبی کوریا کے ساتھ امریکہ کے فوجی تعاون کامسئلہ اٹھایا ہے۔

امریکہ کے اٹھائیس ہزار فوجی جنوبی کوریا میں ہیں۔ انیس سو پچاس کی کوریائی جنگ کسی امن معاہدے کے بجائے جنگ بندی پر ختم ہوئی تھی۔

جوبائیڈن انتظامیہ کے ماتحت واشگنٹن نے شمالی کوریاکے ساتھ بغیر کسی پیشگی شرط کے بات چیت پر آمادگی کا اعلان کیا ہے۔


فائل فوٹو

فائل فوٹو

پینٹاگون کے ترجمان جان کربی نے پیر کوایک بریفنگ کے دوران کہا ہے کہ ہمیں اس مسئلے کو مزید آگے بڑھانے کےضرورت نہیں۔

کربی نے شمالی کوریا کے جوہری عزائم اور بیلسٹک میزائل کی صلاحیتوں کو آگے بڑھانے پرامریکی تشویش کا اعادہ کی۔ اور کہا کہ ہم اس کی مسلسل مذمت کرتے رہتے ہیں اور شمالی کوریا سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ان اشتعال انگیزیوں کو روکے اور بین الاقوامی قانون اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کی پاسداری کرے اور کشیدگی کو کم کرنے کے طریقے تلاش کرنے کی کوشش کرے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے