English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان میں کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ، 7 ہزار 978 نئے کیسز رپورٹ، 29 اموات

القمر

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 29 افراد انتقال کر گئے جبکہ کیسز مثبت آنے کی شرح 12.46 فیصد ہوگئی۔

پاکستان میں مسلسل دوسرے روز تقریباً 8 ہزار کیسز رپورٹ ہوئے جن کی تعداد 7 ہزار 978 رہی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں 64 ہزار 16 ٹیسٹ کیے گئے جس کے نتیجے میں مثبت کیسز آنے کی شرح 12.46 فیصد رہی۔

ملک میں فعال کیسز کی تعداد ایک لاکھ سے بڑھ گئی جن میں سے ایک ہزار 455 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک کے مختلف حصوں میں کیسز اور وائرس کی صورتحال درج ذیل رہی:

پنجاب: 2 ہزار 212 کیسز، 12 اموات

سندھ: ایک ہزار 827 کیسز، 12 اموات

خیبرپختونخوا: ایک ہزار 961 کیسز، 2 اموات

بلوچستان: 65 کیسز

اسلام آباد: ایک ہزار 270 کیسز

آزاد کشمیر: 605 کیسز، 3 اموات

گلگت بلتستان: 38 کیسز

علاوہ ازیں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 12 ہزار 19 افراد صحتیاب ہونے میں کامیاب رہے یوں صحتیاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 88 ہزار 738 تک پہنچ گئی۔

ملک میں رپورٹ ہونے والے کورونا کیسز کی تعداد 14 لاکھ 17 ہزار 991 ہوچکی ہے جبکہ اموات کی تعداد 29 ہزار 248 ہے۔

منبع: ڈان نیوز

The post پاکستان میں کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ، 7 ہزار 978 نئے کیسز رپورٹ، 29 اموات appeared first on شفقنا اردو نیوز.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے