پاکستان کے معروف ٹی وی کمپیئر، مذہبی پروگرام عالم آن لائن سے شہرت کی بلندیوں کوچھونےوالےعامرلیاقت حسین تیسری باررشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔ڈاکٹرعامرلیاقت کی جانب سے سوشل میڈیااکاونٹ پرشادی کی تصدیق کی گئی۔عامرلیاقت نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر تیسری بیوی کے ساتھ شادی کی تصویر شیئرکی اورعامرلیاقت نےکہاکہ انکی اہلیہ کا نام سیدہ دانیہ شاہ جبکہ انکی عمراٹھارہ سال ہے۔دانیہ شاہ کاتعلق جنوبی پنجاب لودھراں کی سادات فیملی سے ہے۔پاکستان تحریک انصاف کےکراچی سے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹرعامرلیاقت حسین نےچاہنےوالوں سےدعاوں کی بھی درخواست کی اور کہاکہ میں اس وقت زندگی کے ایک برے دور سے گزر رہا ہوں۔
مذہبی اسکالر ڈاکٹرعامرلیاقت تیسری بار رشتہ ازدواج میں منسلک
القمر
