English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

برازیل: لینڈسلائیڈنگ کے واقعات میں 100 سے زائد افراد ہلاک

القمر

برازیل کے پہاڑی شہر پیٹروپولس میں امدادی کارکنوں اور شہری حکام کا کہنا ہے کہ طوفانی بارشوں کے نتیجے میں مٹی کے تودے گرنے سے مرنے والوں کی تعداد ایک سو سے بزھ گئی ہے۔

ریو ڈی جنیرو کے شمال میں 68 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع یہ شہر منگل کو طوفانی بارشوں کی زد میں آ گیا تھا جس سے سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل ہو گئیں۔

مقامی موسمیاتی ایجنسی نے بتایا ہے کہ پیٹروپولس کے کچھ حصوں میں چھ گھنٹے سے بھی کم وقت میں تقریباً 26 سینٹی میٹر بارش ہوئی جو فروری کے پورے مہینے میں متوقع بارش سے زیادہ تھی۔ طوفان نے پہاڑی علاقوں میں مکانوں اور عمارتوں کو تباہ کر دیا اور کاریں اور گاڑیاں بہہ گئیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ درجنوں مکان تباہ ہو گئے ہیں۔

عہدیداروں کا کہنا ہے کہ تقریباً 400بےگھر لوگوں کو عارضی پناہگاہوں میں رکھا گیا ہے، جو زیادہ تراسکولوں میں بنائی گئی ہیں۔خیراتی ادارے لوگوں سےلحافوں، کمبلوں ،خوراک ، پانی، کپڑوں اور فیس ماسک کے عطیات کی اپیل کر رہے ہیں۔

ریو ڈی جنیرو کے فائر ڈیپارٹمنٹ نے بدھ کے روز نےبتایا تھا کہ 180 سے زیادہ فائر فائٹرز، فوجی اور دیگر امدادی کارکن متاثرہ مقامات پر موجود رہے، جو ملبے میں دب جانے والے افراد کو تلاش کرتے رہے۔

صدر جیر بولسونارونے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سےجاری ٹوئٹ میں کہا ہے کہ انہوں نے علاقائی ترقی کے وزیر روجیریو مارینہو اور وزیر اقتصادیات پاؤلو گیڈس سے شہر یوں کو مدد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے ۔صدر بولسو نارو ماسکو کے دورے پر گئے ہوئےہیں۔

دسمبر کے مہینے سے شمال مشرقی برازیل اور ساؤ پالو ریاست میں شدید بارشوں کے باعث مہلک طوفان آنے اور مٹی کےتودے گرنے سے یہ خطرہ پیدا ہو گیا ہے کہ وسط مغربی علاقے میں فصلوں کی کٹائی میں تاخیر ہوسکتی ہےاور میناس گیرائیس ریاست میں کان کنی کی سرگرمیاں مختصر عرصے کے لیے معطل ہو سکتی ہے۔

(ا س خبر میں کچھ اطلاعات ،ایسوسی ایٹڈ پریس ،رائیٹرزاور اے ایف پی سے لی گئی ہیں)

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے