ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شہباز شریف کا نگراں وزیرِ اعظم کی تعیناتی کے لیے مشاورت کا حصہ بننے سے انکار

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سبکدوش اسمبلی کے قائدِ حزبِ اختلاف شہباز شریف نے نگراں وزیرِ اعظم کی تعیناتی کے لیے مشاورت کا حصہ بننے سے انکار کر دیا ہے۔

صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے پیر کو نگراں وزیرِ اعظم کی تعیناتی کے لیے وزیرِ اعظم عمران خان اور شہباز شریف کے نام ایک خط لکھا ہے۔ صدر نے خط میں کہا ہے کہ وہ مناسب شخص کا نام تجویز کریں۔

شہباز شریف نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ صدرِ پاکستان آئین شکنی کے مرتکب ہوئے ہیں اور جس نے آئین شکنی کی ہے اسے قرار واقعی سزا ملنی چاہیے۔

شہباز شریف نے کہا کہ ان کی نظریں سپریم کورٹ پر ہیں اس لیے وہ نگراں وزیرِ اعظم کی تعیناتی کے لیے کسی بھی مشاورت کا حصہ نہیں بنیں گے۔


واضح رہے کہ آئینِ پاکستان کے تحت نگراں وزیرِ اعظم کا انتخاب وزیرِ اعظم اور اپوزیشن لیڈر مشاورت سے کرتے ہیں۔ دونوں کی جانب سے تین تین نام سامنے لائے جاتے ہیں جس پر مشاورت کے بعد کسی ایک شخص کا انتخاب کیا جاتا ہے۔

اگر وزیرِ اعظم اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان کسی نام پر اتفاق نہ ہو تو معاملہ پارلیمانی کمیٹی کے پاس چلا جاتا ہے۔

شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پوری دنیا کی نظریں سپریم کورٹ کے فیصلے پر ہے۔ جب تک عمران خان کو آئین شکنی کی قرار واقعی سزا نہیں مل جاتی اس وقت تک وہ چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں